Tafseer-e-Baghwi - Saad : 84
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ
قَالَ : اس نے فرمایا فَالْحَقُّ ۡ : یہ حق (سچ) وَالْحَقَّ : اور سچ اَقُوْلُ : میں کہتا ہوں
کہا (سچ) ہے اور میں بھی سچ کہتا ہوں
84، قال فالحق والحق اقول، عاصم ، حمزہ، یعقوب نے، فالحق، فاء کے رفع کے ساتھ پڑھا ہے مبتداء ہونے کی وجہ سے اور اس کی خبرمحذوف ہے تقدیری عبارت یوں ہوگی، الحق منی، اور دوسراحق منصوب ہے، وانا اقول الحق، مجاہد کا یہی قول ہے۔ دوسرے قراء نے ان دونوں کو منصوب پڑھا ہے۔ ان کے منصوب ہونے میں اختلاف ہے۔ پہلا حق منصوب ہے اغراء کی وجہ سے گویا کہ یوں کہا گیا، الزم الحق، دوسراحق قول ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ بعض نے کہا کہ پہلا (حق) قسم ہے ۔ عبارت یوں ہوگی :، بالحق، اور وہ اللہ عزوجل ہے اور یہ منصوب ، بنزع الخافض، ہے ۔ یہ حرف صفت ہونے کی وجہ سے ہے اور دوسراحق منصوب ہے قول کا مقولہ ہونے کی وجہ سے ۔ بعض نے کہا کہ اس میں تکرار قسم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قسم کھائی۔
Top