بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 11. Hud · Ayah 44
وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿44﴾
- وَقِيْلَاور کہا گیا
- يٰٓاَرْضُاے زمین
- ابْلَعِيْنگل لے
- مَآءَكِاپنا پانی
- وَيٰسَمَآءُاور اے آسمان
- اَقْلِعِيْتھم جا
- وَغِيْضَاور خشک کردیا گیا
- الْمَآءُپانی
- وَقُضِيَاور پورا ہوچکا (تمام ہوگیا)
- الْاَمْرُکام
- وَاسْتَوَتْاور جا لگی
- عَلَي الْجُوْدِيِّجودی پہاڑ پر
- وَقِيْلَاور کہا گیا
- بُعْدًادوری
- لِّلْقَوْمِلوگوں کے لیے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اللہ کی طرف سے زمین کو کہا گیا کہ اپنا سارا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا، پانی گھٹ گیا، فیصلہ کردیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر آٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ ظالموں کی قوم دور کردی گئی۔