بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 11. Hud · Ayah 88
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ﴿88﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا تم دیکھتے ہو (کیا خیال ہے)
- اِنْاگر
- كُنْتُمیں ہوں
- عَلٰيپر
- بَيِّنَةٍروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّيْاپنا رب
- وَرَزَقَنِيْاور اس نے مجھے روزی دی
- مِنْهُاپنی طرف سے
- رِزْقًاروزی
- حَسَنًااچھی
- وَمَآ اُرِيْدُاور میں نہیں چاہتا
- اَنْکہ
- اُخَالِفَكُمْمیں اس کے خلاف کروں
- اِلٰيطرف
- مَآ اَنْهٰىكُمْجس سے میں تمہیں روکتا ہوں
- عَنْهُاس سے
- اِنْنہیں
- اُرِيْدُمیں چاہتا
- اِلَّامگر (صرف)
- الْاِصْلَاحَاصلاح
- مَاجو (جسقدر)
- اسْتَطَعْتُمجھ سے ہوسکے
- وَمَااور نہیں
- تَوْفِيْقِيْٓمیری توفیق
- اِلَّامگر (صرف)
- بِاللّٰهِاللہ سے
- عَلَيْهِاس پر
- تَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیا
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- اُنِيْبُمیں رجوع کرتا ہوں
Translation · Baseerat-e-Quran
شعیب نے کہا کہ اے میری قوم ! بھلا بتائو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے بہترین دولت (نبوت) عطا کی ہے (تو کیا میں اس کے خلاف چلوں) میں نہیں چاہتا کہ میں خود اس کے مخالف چلوں جس سے تمہیں روکتا ہوں تو ہر ممکن حد تک صرف اصلاح چاہتا ہوں اور مجھے جو توفیق ملی ہوئی ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ اسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔