IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 111. Al-Masad · Ayah 1

  1. تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ﴿1﴾

    1. تَبَّتْٹوٹ گئے
    2. يَدَآدونوں ہاتھ
    3. اَبِيْ لَهَبٍابولہب
    4. وَّتَبَّاور وہ ہلاک ہوا
Translation · Baseerat-e-Quran
ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک و برباد ہوگیا
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن۔

تبت۔ تباہ ہوگئی۔ (ہوگئے) ۔ یدا۔ دونوں ہاتھ۔ تب۔ تباہ ہوا۔ ما اغنی۔ کام نہ آیا۔ کسب۔ کمایا۔ سیصلی۔ بہت جلد جا پڑے گا۔ امرائہ ۔ عورت ۔ جید۔ گردن۔ حبل من مسد۔ مضبوط پٹی ہوئی رسی۔

تشریح : اللہ تعالیٰ نے نبی کرم ﷺ کو خطاب کرتے فرمایا ……… یعنی اے کپڑا اوڑھ کر لیٹنے والے آپ اتھئے۔ اللہ کے خوف سے لوگوں کو ڈرائیے اور اپنے رب کی بڑائی قائم کیجئے۔

اس کے بعد جب قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوئی ……… یعنی آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو اللہ کے خوف سے ڈرائیے تو آپ نے مکہ مکرمہ کے کوہ صفا پر چرھ کر مکہ والوں کو ”…“ (اے صبح کی آفت) کہہ کر آواز دی۔

جس کا عام طور پر یہ مطلب ہوتا تھا کہ رات کو کسی دشمن نے اچانک حملہ کرنے کے لئے اپنا لشکر جمع کرلیا ہے۔ لوگ اس جملے کا مطلب جانتے تھے اور نبی کریم ﷺ کی آواز بھی پہچانتے تھے۔ قریشی سردار اور آپ ﷺ کے خاندان والے کوہ صفا کی طرف دوڑ پڑے جو خود آسکتا تھا وہ خود آگیا اور جو نہیں آسکتا تھا اس نے اپنی طرف سے کسی کو بھیج دیا۔ جب سارے لوگ جمع ہوگئے تو آپ نے ایک ذرا اونچے پتھر پر کھڑے ہو کر قریش کے تمام خاندانوں کا نام لے کر خطاب فرمایا۔

آپ ﷺ نے کہا اگر میں تمہیں یہ بتاؤں کہ اس پہاڑ کے پیچھے دشمن کا ایک بہت بڑا لشکر چھپا ہے، جو عنقریب تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم میری بات کا یقین کرو گے ؟ سب نے ایک زبان ہو کر کہا کہ ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے کیونکہ آپ ہم میں سب سے زیادہ سچ بولنے والے ہیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس پہاڑ کے پیچھے تو کوئی لشکر نہیں ہے لیکن شیطان کا لشکر تم پر حملہ آور ہے۔ میں تمہیں (اگر تم نے اپنی روش نہ بدلی تو) یہ بتا رہا ہوں کہ آگے بہت بڑا عذاب آنے والا ہے اور پھر آپ ﷺ نے اس کی تفصیل ارشاد فرمائی کہ ایک اللہ کی عبادت و بندگی کرو۔ یہ سن کر سب ہی لوگوں پر عجیب سی کیفیت طاری ہوگئی۔ اچانک آپ ﷺ کو سب سے زیادہ چاہنے اولا آپ ﷺ کا حقیقی چچا ابو لہب کھڑا ہوگیا اور اس نے کہا ” تبا لک الھذا جمعتنا “ تو برباد ہوجائے کیا تو نے یہی سب کچھ سنانے کے لئے ہمیں جمع کیا تھا۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ اس نے ایک پتھر اٹھایا تاکہ وہ رسول اللہ ﷺ پر کھینچ مارے (مسند احمد، بخاری، مسلم، ترمذی) اور اس کے بعد تو ایسا لگتا تھا جیسے وہ آپ کا جانی دشمن ہے۔ ہر جگہ آپ کی شدید مخالفت کرتا تھا۔

اللہ تعالیٰ نے ابولہب کے اس جملے پر تبالہ پر جواب عنایت فرمایا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تو برباد نہ ہوں گے لیکن ابولہب تباہ و برباد ہو کر رہے گا۔ اس کی دولت اور اولاد اس کے کچھ بھی کام نہ آئے ۔ اس کو بہت جلد جہنم کی بھڑکتی آگ میں جھونک دیا جائے گا۔ چونکہ اس کی بیوی ام جمیل بھی آپ ﷺ کی سخت دشمن ہوچکی تھی تو اس کے متعلق فرمایا کہ آپ کے راستے میں کانٹے دار بچھانے والی کی گردن میں ایک رسی ہوگی اور اس سے اس کو جہنم میں کھینچا جائے گا۔

ابولہب کو شعلوں کا باپ کہا جاتا تھا چونکہ وہ نہایتسرخ وسفید، وجیہہ اور خوبصورت آدمی تھا اس لئے ابولہب کہا جانے لگا۔ اس کا اصل نام ” عبدالعزی “ تھا۔ اس کی بیوی کا نام ” اروی “ تھا مگر اس کی کنیت ام جمیل تھی۔ یہ دونوں میاں بیوی بہت مال دار تھے لیکن اس حد کنجوس تھے کہ ان کی کنجوسی سے سب لوگ تنگ تھے۔

جب ابولہب کا نام لے کر قرآن کریم کی ایک سورت نازل کی گئی جو ابولہب کی سخت توہین تھی تو ام جمیل غصے سے بےقابو ہوگئی اور حضور اکرم ﷺ کو تلاش کرنے کے لئے نکل پڑی تاکہ وہ بھی آپ ﷺ کو توہین کرسکے۔ اس کے ہاتھ میں پتھر تھے اور وہ آپ کی شان میں ایسے گستاخانہ شعر پڑھ رہی تھی جس سے اس کا بغض اس کے منہ سے ظاہر ہو رہا تھا۔

حضور اکرم ﷺ اور حضرت ابوبکر صدیق خرم میں ایک جگہ موجود تھے کہ واں ام جمیل آگئی۔ حضرت ابوبکر صدیق گھبرا گئے کہ کہیں یہ عورت آپ ﷺ کی توہین نہ کرے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے ابوبکر تم پریشان نہ ہو وہ مجھے نہ دیکھ سکے گی۔

چنانچہ وہ حضرت ابوبکر کے پاس پہنچی اور اس نے کہا کہ سنا ہے تمہارے صاحب نے میری سخت توہین کی ہے۔ حضرت ابوبکر نے انتہائی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرمایا ” رب کعبہ کی قسم انہوں نے تمہاری کوئی توہین اور ہجو نہیں کی “۔ اس پر وہ واپس چلی گئی۔ حضرت ابوبکر صدیق کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے تمہاری توہین نہیں کی ہے بلکہ اللہ نے کی ہے۔

ان دونوں میاں بیوی کا یہ حال تھا کہ وہ ہر وقت رسول اللہ ﷺ کی دشمنی میں لگے رہتے تھے۔ ام جمیل کے گلے میں ایک قیمتی ہار تھا وہ قسم کھا کر کہتی تھی کہ میں اس بار کو بیچ کر محمد ﷺ کی عداوت اور دشمنی پر خرچ کروں گی۔ اللہ نے اسی کے متعلق فرمایا کہ آج جس ہار پر وہ ناز کر رہی ہے کل قیامت کے دن یہی ہار اس کے گلے میں ایک مضبوط بٹی ہوئی رسی کی طرح ہوگا جس کو اس کی گردن میں ڈالا جائے گا یعنی اس کے ذریعہ اس کو جہنم میں گھسیٹ کر پھینکا جائے گا۔

ابولہب ایک سرمایہ پرست کنجوس آدمی تھا۔ قریش کے چار بڑے مال دار لوگوں میں اس کا شمار ہوتا تھا۔ جب غزوہ بدر ہوا تو وہ خود اس میں شریک نہیں ہوا بلکہ اس نے عاص ابن ہشام کو اپنی طرف سے لڑنے کے لئے بھیج دیا۔ اصل میں عاص ابن ہشام پر ابولہب کے چار ہزار درہم قرض تھے اور عاص دیوالیہ ہوچکا تھا۔ ابولہب نے کہا کہ اگر تم میری رف سے جا کر لڑو تو میں چار ہزار درہم معاف کر دوں گا۔ چناچہ عاص ابن ہشام ابولہب کی طرف سے لڑنے کے لئے گیا۔

غزوہ بدر میں جب کفار کے بڑے بڑے سردار مارے گئے تو ابولہب اس صدمے کو برداشت نہ کرسکا۔ غزوہ بدر کے سات دن بعد ہی وہ نہایت ذلت کے ساتھ مر گیا۔ اس کی موت بڑی عبرت ناک تھی۔ اس کو ایک ایسی بیماری لگ گئی جو انسان کے تمام اعضا کو سڑا دیتی ہے۔ اس و عربوں میں ” عدسہ “ کی بیماری کہتے تھے۔ اس کے عدسہ کی گلٹی نکلی۔ اس کے بدن سے ایسی بدبو اور سڑیند آتی تھی کہ اس کے بیٹے یہاں تک کہ اس کی بیوی بھی اس کے قریب کھڑے نہ ہو سکتے تھے۔ اس کو اس کے گھر والوں نے علیحدہ ایک کمرے میں ڈال دیا۔ تین دن تک کوئی اس کے پاس نہیں گیا۔ اس عرصے میں وہ مر گیا جب تین دن کے بعد اس کی لاش سے زبردست بدبو پیدا ہوئی تو حبشی بدوؤں کو بلا کر اس کی لاش کو اٹھویا گیا اور کسی نامعلوم صحرا میں پھینکوا دیا گیا۔

اللہ تعالیٰ نے اسی بات کو سورة لہب میں فرمایا کہ اس کا مال، اس کی دولت اور اولاد بھی اس کے کسی کام نہ آسکی اور قیامت میں اس کو شدید عذاب دیا جائے گا۔ ابولہب اور نبی کریم ﷺ کے مکانات برابر برابر تھے۔ ابولہب اور اس کی بیوی آپ ﷺ کو اذیتیں پہنچانے کے لئے طرح طرح سے ستاتے تھے۔

نبی کریم ﷺ کی دو بیٹیوں حضرت رقیہ کا نکاح عتبہ سے اور دوسرے بیٹے عتیبہ کا نکاح حضرت ام کلثوم سے ہوا تھا۔ ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ جب اس نے نبی کریم ﷺ کی شدید مخالفت کی تو آپ کو ذہنی اذیت پہنچانے کے لئے ابوجہل نے اپنے دونوں بیٹوں سے کہا کہ میرے لئے تم سے ملنا حرام ہے جب تک تم محمد ﷺ کی دونوں بیٹیوں کو طلاق نہ دے دو ۔ یہ سن کر عتبیہ اٹھا اور نیب کریم ﷺ کے پاس پہنچ کر نہ صرف حضرت ام کلثوم کو طلاق دی بلکہ بےانتہا غلیظ اور گندی باتیں بھی کہیں۔

اس واقعہ سے آپ ﷺ کو شدید صدمہ پہنچا اور آپ کے منہ سے نکل گیا الٰہی (اس نے آپ کے نبی کی توہین کی ہے) اس پر اپنے کتوں میں کسی کتے کو مسلط فرما دیجیے۔ چناچہ ایک مرتبہ عتیبہ شام کے سفر پر تھا کہ ایک کہ ایک بھڑیئے نے اس کو پھاڑ کھایا۔ اس کے برخلاف عتبہ نے فتح مکہ کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ اس طرح حضور اکرم ﷺ کی دونوں بیٹیوں حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم کا یکے بعد دیگرے حضرت عثمان غنی سے نکاح ہوا اور اللہ نے آپ کو ذوالنورین کے لقب کی سعادت عطا فرمائی۔

واخرد عوانا ان الحمد للہ رب العالمین