IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 113. Al-Falaq · Ayah 1

  1. قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ﴿1﴾

    1. قُلْکہدیجئے
    2. اَعُوْذُمیں پناہ میں آتا ہوں
    3. بِرَبِّرب کی
    4. الْفَلَقِصبح
Translation · Baseerat-e-Quran
اے نبی آپ کہہد یجئے کہ میں اپنے اس رب کی پناہ میں آتا ہوں جو تاریکی اور اندھیرے کو چھانٹ کر صبح کو نکالتا ہے
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن۔ الفلق۔ صبح۔ شر۔ برائی۔ غاسق ۔ سیاہ رات۔ وقب۔ چھا گیا۔ النفثت۔ پھونکنے والیاں۔ العقد۔ گرہیں۔ حاسد۔ حسد کرنے والا۔ جلنے والا۔

اصل میں ہمارے دین نے ہمیں جو تعلیم دی ہے اس میں اس بنیادی بات کو سکھایا گیا ہے کہ اللہ نے نفع اور نقصان کا اختیار کسی کو نہیں دیا۔ نفع اور نقصان صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ لہٰذا ہر آن اسی سے پناہ کی درخواست کرتے رہنا چاہیے ۔ اگر کوئی اس کی پناہ اور حفاظت میں آجائے تو وہ دنیا اور آخرت کے ہر طرح کے نقصانات سے بچ سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے سورة الفلق اور سورة الناس میں اسی بات کو ارشاد فرمایا ہے یعنی یہودیوں اور لبید ابن عصیم نے سرکار دو عالم ﷺ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ لوگ اس بات کو نہ سمجھ سکے کہ رسول اللہ ﷺ براہ راست اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ہیں۔ کوئی آپ کو یا اسلامی تعلیمات کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

سورۃ الفلق اور سورة الناس کی گیارہ آیتوں میں قیامت تک آنے والی ہر مسلمان کو اس بات کی تقلین کی گئی ہے کہ اگر انسان کسی کی پناہ میں محفوط رہ سکتا ہے تو وہ صرف اللہ کی پناہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی سے پناہ نہیں مانگنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا

1۔ فلق کے معنی پھٹنا، رات کو پوپھٹنا، دانے اور گٹھلی کا پھٹنا۔ رات کے بعد جب پوپھٹ کر صبح کو نکالتا ہے۔ یعنی رات کی تاریکی اور دن کی روشنی جس کے اختیار میں ہے اسی رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

(4) ومن شر النفثت فی العقد : اور گرہوں میں پھونکنے والیاں یعنی جادو کے منتر پڑھنے والیاں جب وہ اپنے منتر پڑھتی ہیں جس طرح لبید ابن اعصم اور اس کی بہنوں نے منتر پڑھ کر اللہ کے رسول ﷺ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر جس کا محافظ اللہ ہو اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

(5) ومن شر حاسد اذا حسد : منافقین، کفار و مشرکین، یہود اور نصاری جو آپ کی اور آپ کے صحابہ کی ترقیات اور عظمتوں سے حسد کرتے اور جلتے تھے فرمایا کہ جب آپ اللہ کی پناہ لے لیں گے تو کسی حاسد کا حسد، کسی جلنے والے کی جلن سے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔

واخر دعواناں ان الحمد للہ رب العالمین