بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 21
وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠ع﴿21﴾
- وَبَرَزُوْااور وہ حاضر ہونگے
- لِلّٰهِاللہ کے آگے
- جَمِيْعًاسب
- فَقَالَپھر کہیں گے
- الضُّعَفٰٓؤُاکمزور (جمع)
- لِلَّذِيْنَان لوگوں سے جو
- اسْتَكْبَرُوْٓابڑے بنتے تھے
- اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
- لَكُمْتمہارے
- تَبَعًاتابع
- فَهَلْتو کیا
- اَنْتُمْتم
- مُّغْنُوْنَدفع کرتے ہو
- عَنَّاہم سے
- مِنْسے
- عَذَابِ اللّٰهِاللہ کا عذاب
- مِنْ شَيْءٍکسی قدر
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- لَوْاگر
- هَدٰىنَاہمیں ہدایت کرتا
- اللّٰهُاللہ
- لَهَدَيْنٰكُمْالبتہ ہم ہدایت کرتے تمہیں
- سَوَآءٌبرابر
- عَلَيْنَآہم پر (لیے)
- اَجَزِعْنَآخواہ ہم گھبرائیں
- اَمْیا
- صَبَرْنَاہم صبر کریں
- مَا لَنَانہیں ہمارے لیے
- مِنْ مَّحِيْصٍکوئی چھٹکارا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور وہ سب اللہ کے سامنے ظاہر ہوں گے (پیش ہوں گے) پھر کم زور لوگ ان سے جو تکبر کرتے تھے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیچھے تھے تو کیا تم ہمیں کچھ بھی اللہ کے عذاب سے بچا سکتے ہو ؟ وہ متکبرین) کہیں گے کہ اگر اللہ نے ہمیں کوئی راستہ سمجھایا تو ہم تمہیں ضرور بتا دیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواہ ہم چیخیں چلائیں یا صبر کریں دونوں باتیں ہمارے حق میں برابر ہیں۔ ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔