بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 6
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ع﴿6﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- مُوْسٰىموسیٰ
- لِقَوْمِهِاپنی قوم کو
- اذْكُرُوْاتم یاد کرو
- نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
- عَلَيْكُمْاپنے اوپر
- اِذْ اَنْجٰىكُمْجب اس نے نجات دی تمہیں
- مِّنْسے
- اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون کی قوم
- يَسُوْمُوْنَكُمْوہ تمہیں پہنچاتے تھے
- سُوْٓءَ الْعَذَابِبرا عذاب
- وَيُذَبِّحُوْنَاور ذبح کرتے تھے
- اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹے
- وَيَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑتے تھے
- نِسَآءَكُمْتمہاری عورتیں
- وَفِيْاور میں
- ذٰلِكُمْاس
- بَلَآءٌآزمائش
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- عَظِيْمٌبڑی
Translation · Baseerat-e-Quran
اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہیں اس فرعون سے نجات عطا کی تھی جو تمہیں سخت اذیتیں دیا کرتا تھا۔ تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتا اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھا کرتا تھا اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔