بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 25
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْ١ؕ اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِیْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِیْنَ غَفُوْرًا﴿25﴾
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَاجو
- فِيْ نُفُوْسِكُمْتمہارے دلوں میں
- اِنْاگر
- تَكُوْنُوْاتم ہوگے
- صٰلِحِيْنَنیک (جمع)
- فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
- كَانَہے
- لِلْاَوَّابِيْنَرجوع کرنیوالوں کے لیے
- غَفُوْرًابخشنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک بن کر رہو گے تو بیشک (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والوں کو وہ بخشنے والا ہے۔