بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 126
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِیْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّهٗۤ اِلٰى عَذَابِ النَّارِ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿126﴾
- وَاِذْ قَالَاور جب کہا
- اِبْرَاهِيمُابراہیم
- رَبِّمیرے رب
- اجْعَلْبنا
- هٰذَا بَلَدًااس شہر کو
- اٰمِنًاامن والا
- وَارْزُقْروزی دے
- اَهْلَهُ ۔ مِنَ الثَّمَرَاتِاس کے رہنے والے۔ پھلوں کی
- مَنْ اٰمَنَجو ایمان لائے
- مِنْهُمْان میں سے
- بِاللہِاللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْآخِرِاور آخرت کے دن
- قَالَفرمایا
- وَمَنْ کَفَرَاور جس نے کفر کیا
- فَأُمَتِّعُهُاس کو نفع دوں گا
- قَلِيلًا ۔ ثُمَّتھوڑا سا۔ پھر
- اَضْطَرُّهُاس کو مجبور کروں گا
- اِلٰىطرف
- عَذَابِعذاب
- النَّارِدوزخ
- وَبِئْسَاور وہ بری جگہ ہے
- الْمَصِيرُلوٹنے کی
Translation · Baseerat-e-Quran
یا د کرو جب ابراہیم نے عرض کیا ۔ اے میرے پروردگار اس شہر کو امن والا شہر بنا دیجئے اور اس کے بسنے والوں میں سے جو اللہ اور آخرت پر ایمان لے آئیں ان کے لئے ہر طرح کے ثمرات کا رزق عطا فرمائیے ۔ فرمایا ! جو شخص ان میں سے کفر کا راستہ اختیار کرے گا میں اس کو بھی تھوڑے دن رزق پہنچاؤں گا مگر پھر اس کو جہنم کی طرف جبراً بلاؤں گا جو بدترین جگہ ہے۔