بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 143
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًا١ؕ وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِیْ كُنْتَ عَلَیْهَاۤ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰى عَقِبَیْهِ١ؕ وَ اِنْ كَانَتْ لَكَبِیْرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ﴿143﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- جَعَلْنٰكُمْہم نے تمہیں بنایا
- اُمَّةًامت
- وَّسَطًامعتدل
- لِّتَكُوْنُوْاتاکہ تم ہو
- شُهَدَآءَگواہ
- عَلَيپر
- النَّاسِلوگ
- وَيَكُوْنَاور ہو
- الرَّسُوْلُرسول
- عَلَيْكُمْتم پر
- شَهِيْدًاگواہ
- وَمَا جَعَلْنَااور نہیں مقرر کیا ہم نے
- الْقِبْلَةَقبلہ
- الَّتِىْوہ کس
- كُنْتَآپ تھے
- عَلَيْهَآاس پر
- اِلَّامگر
- لِنَعْلَمَتاکہ ہم معلوم کرلیں
- مَنْکون
- يَّتَّبِعُپیروی کرتا ہے
- الرَّسُوْلَرسول
- مِمَّنْاس سے جو
- يَّنْقَلِبُپھرجاتا ہے
- عَلٰيپر
- عَقِبَيْهِاپنی ایڑیاں
- وَاِنْاور بیشک
- كَانَتْیہ تھی
- لَكَبِيْرَةًبھاری بات
- اِلَّامگر
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَجنہیں
- ھَدَىہدایت دی
- اللّٰهُاللہ
- وَمَا كَانَاور نہیں
- اللّٰهُاللہ
- لِيُضِيْعَکہ وہ ضائع کرے
- اِيْمَانَكُمْتمہارا ایمان
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- بِالنَّاسِلوگوں کے ساتھ
- لَرَءُوْفٌبڑا شفیق
- رَّحِيْمٌرحم کرنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک ایسی جماعت بنایا ہے جو (ہر پہلو سے ) اعتدال پر ہے تا کہ تم (قیامت کے دن ) سب لوگوں پر گواہ بن جاؤ اور رسول ﷺ تم پر گواہ بن جائیں۔ آپ جس قبلہ پر تھے وہ ہم نے صرف اس لئے بنایا تھا تا کہ یہ معلوم کرلیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون اپنی ایڑیوں کے بل الٹا پھرجاتا ہے ۔ بلا شبہ یہ بات بڑی بھاری تھی مگر ان لوگوں کے لئے نہیں جنہیں اللہ نے راہ دکھائی تھی۔ اور اللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ تمہارے ایمان (سے کئے گئے کاموں) کو ضائع کر دے۔ بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔