بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 164
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿164﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- خَلْقِپیدائش
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاور
- اخْتِلَافِبدلتے رہنا
- الَّيْلِرات
- وَالنَّهَارِاور دن
- وَالْفُلْكِاور کشتی
- الَّتِىْجو کہ
- تَجْرِيْبہتی ہے
- فِيمیں
- الْبَحْرِسمندر
- بِمَاساتھ جو
- يَنْفَعُنفع دیتی ہے
- النَّاسَلوگ
- وَمَآاور جو کہ
- اَنْزَلَاتارا
- اللّٰهُاللہ
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مِنْسے
- مَّآءٍپانی
- فَاَحْيَاپھر زندہ کیا
- بِهِاس سے
- الْاَرْضَزمین
- بَعْدَ مَوْتِهَااس کے مرنے کے بعد
- وَبَثَّاور پھیلائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- كُلِّہر قسم
- دَآبَّةٍجانور
- وَّتَصْرِيْفِاور بدلنا
- الرِّيٰحِہوائیں
- وَالسَّحَابِاور بادل
- الْمُسَخَّرِتابع
- بَيْنَدرمیان
- السَّمَآءِآسمان
- وَالْاَرْضِاور زمین
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
- يَّعْقِلُوْنَ( جو) عقل والے
لغات : آیت نمبر 164
خلق (پیدائش، بناوٹ ) ۔ اختلاف (آنا، جانا) ۔ اللیل (رات ) النھار (دن) ۔ الفلک (کشتی، جہاز) ۔ ینفع (نفع دیتا ہے) ۔ السماء (بلندی، آسمان ) بث (اس نے پھیلا دیا) دابۃ (زمین پر رینگنے والے ہر جاندار کو کہتے ہیں۔ ہر طرح کے جانور) ۔ تصریف (الٹنا پلٹنا) ۔ الریح (ہوائیں، (ریح کی جمع ہے) ۔ السحاب (بادل) ۔ المسخر (تابع، حکم ماننے والا) ۔ لایت (البتہ نشانیاں ہیں) ۔
تشریح : آیت نمبر 164
قرآن کریم انسان کو شک و شبہ کی دلدل سے نکال کر یقین کی منزل تک پہنچانے کے لئے ایسی کھلی ہوئی دلیلیں پیش کرتا ہے جس سے ہر شخص اپنی اہلیت و صلاحیت کے مطابق حق کی معرفت حاصل کرسکتا ہے ۔ ان دلائل میں جو شخص بھی سنجیدگی سے غور کرے گا یقین و تصدیق کی دولت سے مالا مال ہوگا۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے کائنات اور اس کے مرتب نظام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا ہے کہ کیا زمین و آسمان کی پیدائش ، چاند، سورج ، ستاروں، سیاروں اور سورج کے طلوع و غروب کا نظام ، رات دن کی پیہیم گردش ان کا گھٹنا بڑھنا، بیکراں سمندر کے سینے پر مسافروں اور سامان سے بھری ہوئی کشتیوں اور جہازوں کا آنا جانا بارشوں کا نظام جس سے مردہ زمین ہری بھری ہوجاتی ہے کرۂ ہوائی میں بادلوں کا منڈلانا ، کہیں برسنا اور کہیں نہ برسنا، طرح طرح کے چرند، پرند، درند۔ یہ تمام چیزیں آنکھیں اور عقل رکھنے والوں کے لئے کھلی نشانیاں ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا یہ سارا نظام بغیر کسی علیم وخبیر ہستی کے چلائے ہوئے چل رہا ہے۔ یقیناً اس ساری کائنات کے پیدا کرنے اور چلانے میں ایک ایسی ہستی کا ہاتھ ہے جو انسان کے تمام احوال سے بھی اچھی طرح واقف ہے اور وہ اللہ کی ذات پاک ہے۔