بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 213
كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً١۫ فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١۪ وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِیَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ فِیْمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ مَا اخْتَلَفَ فِیْهِ اِلَّا الَّذِیْنَ اُوْتُوْهُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ۚ فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿213﴾
- كَانَتھے
- النَّاسُلوگ
- اُمَّةًامت
- وَّاحِدَةًایک
- فَبَعَثَپھر بھیجے
- اللّٰهُاللہ
- النَّبِيّٖنَنبی
- مُبَشِّرِيْنَخوشخبری دینے والے
- وَاور
- مُنْذِرِيْنَڈرانے والے
- وَاَنْزَلَاور نازل کی
- مَعَهُمُان کے ساتھ
- الْكِتٰبَکتاب
- بِالْحَقِّبرحق
- لِيَحْكُمَتاکہ فیصلہ کرے
- بَيْنَدرمیان
- النَّاسِلوگ
- فِيْمَاجس میں
- اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
- فِيْهِاس میں
- وَمَااور نہیں
- اخْتَلَفَاختلاف کیا
- فِيْهِاس میں
- اِلَّامگر
- الَّذِيْنَجنہیں
- اُوْتُوْهُدی گئی
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- مَاجو۔ جب
- جَآءَتْهُمُآئے ان کے پاس
- الْبَيِّنٰتُواضح حکم
- بَغْيًۢاضد
- بَيْنَهُمْان کے درمیان ( آپس کی)
- فَهَدَىپس ہدایت دی
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- لِمَالیے۔ جو
- اخْتَلَفُوْاجو انہوں نے اختلاف کیا
- فِيْهِاس میں
- مِنَسے (پر)
- الْحَقِّسچ
- بِاِذْنِهٖاپنے اذن سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
- مَنْجسے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- اِلٰىطرف راستہ
- صِرَاطٍراستہ
- مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
لغات القرآن : آیت نمبر 213
کان الناس (لوگ تھے) ۔ امۃ واحدۃ (ایک جماعت) ۔ بعث (بھیجا) ۔ مبشرین (خوش خبری دینے والے (اچھے کاموں پر خوش خبری دینے والے) ۔ منذرین (ڈرانے والے (برے کاموں کے انجام سے ڈرانے والے) ۔ لیحکم (تا کہ وہ فیصلہ کر دے) ۔
تشریح : آیت نمبر 213
حضرت عبد اللہ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت آدم و حوا نے اس زمین پر قدم رکھا تھا اللہ نے آپ کی اولاد میں برکت عطا فرمائی اور وہ پھیلتے چلے گئے حضرت ادریس (علیہ السلام) تک جو تقریباً ایک ہزار سال کا عرصہ ہوتا ہے اس میں تمام لوگ ایک ہی شریعت کے پیروکار اور اللہ کی بھیجی ہوئی تعلیمات پر عمل کرتے رہے ان میں کوئی اختلاف نہ تھا۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ انسان نے ابتداء شر ک سے نہیں بلکہ توحید سے کی تھی مگر پھر بعد میں مزاجوں اور رائے کے اختلاف سے مختلف عقائد و نظریات پیدا ہوتے گئے، جن میں حق و باطل کا امتیاز کرنا مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ نے حق و باطل کو واضح کرنے کے لئے مختلف ملکوں اور مختلف زمانوں میں اپنے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا تا کہ وہ اللہ کی سچی تعلیمات کے ذریعہ امت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچا سکیں اور امت سچی اور نجات کی راہ حاصل کرسکے، جو لوگ بغض و حسد اور عناد و سرکشی میں پھنس گئے تھے انہوں نے اپنی دنیا اور آخرت برباد کر ڈالی اور جنہوں نے انبیاء کا راستہ اختیار کیا وہ دنیا و آخرت کی سعادت سے ہم کنار ہوگئے۔
ان آیتوں میں درحقیقت مسلمانوں کو اس ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جو آخری امت ہونے کی وجہ سے ان کے کاندھوں پر آپڑی ہے فرمایا کہ اب تمہارے اندر اللہ کے آخری نبی ﷺ اور آخری کتاب آچکی ہے جو سراسر ہدایت ہی ہدایت ہے اب اگر تم نے بھی اور امتوں کی طرح باہمی اختلافات اور فرقہ بندیوں کو ہوا دی تو تمہارا انجام بھی گزری ہوئی قوموں سے مختلف نہ ہوگا۔ لیکن اگر تم نے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات پر پوری طرح عمل کیا تو یقیناً دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں اور سعادتیں تمہیں عطا کی جائیں گی۔