بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 240
وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا١ۖۚ وَّصِیَّةً لِّاَزْوَاجِهِمْ مَّتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ غَیْرَ اِخْرَاجٍ١ۚ فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿240﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يُتَوَفَّوْنَوفات پاجائیں
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَيَذَرُوْنَاور چھوڑ جائیں
- اَزْوَاجًابیویاں
- وَّصِيَّةًوصیت
- لِّاَزْوَاجِهِمْاپنی بیویوں کے لیے
- مَّتَاعًانان نفقہ
- اِلَىتک
- الْحَوْلِایک سال
- غَيْرَبغیر
- اِخْرَاجٍنکالے
- فَاِنْپھر اگر
- خَرَجْنَوہ نکل جائیں
- فَلَاتو نہیں
- جُنَاحَگناہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِيْمیں
- مَا فَعَلْنَجو وہ کریں
- فِيْٓمیں
- اَنْفُسِهِنَّاپنے تئیں
- مِنْسے
- مَّعْرُوْفٍدستور
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
لغات القرآن : آیت نمبر 240 تا 242
یذرون (وہ چھوڑ جائیں ) ۔ متاع (خرچ دینا) ۔ الی الحول (ایک سال تک) ۔ غیر اخراج (نہ نکالنا) ۔
تشریح : آیت نمبر 240 تا 242
نبی کریم ﷺ کے اعلان نبوت سے پہلے زمانہ جاہلیت میں اگر کسی عورت کا شوہر مرجاتا تو اس کی عدت ایک سال تک ہوا کرتی تھی، اس وقت تک عدت اور آیت میراث کے احکامات نازل نہیں ہوئے تھے۔ اسلام نے سب سے پہلے تو عورت کی عدت چار مہینے دس دن تک مقرر کردی چونکہ اس وقت تک میراث کی تقسیم سے متعلق احکامات نازل نہیں ہوئے تھے اس لئے یہ حکم دیا گیا کہ اگر عورت اپنی مصلحت سے خاوند کے ترکے کے گھر میں رہنا چاہے تو سال بھر تک اس کو رہنے دیا جائے اور ترکہ سے اس کے نان ونفقہ کا انتظار کیا جائے۔ چناچہ مردوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی عورتوں کے لئے اس طرح کی وصیت کر جایا کریں۔ البتہ عدت گزرنے کے بعد عورت خود ہی نہ رہنا چاہے اور اپنے حق میں کوئی فیصلہ کرنا چاہئے تو الگ بات ہے ۔ جب آیت میراث نازل کی گئی تو یہ عبوری قانون منسوخ کردیا گیا اب آیت میراث کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔