IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 260

  1. وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْ١ؕ قَالَ بَلٰى وَ لٰكِنْ لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیْ١ؕ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًا١ؕ وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿260﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. اِبْرٰھٖمُابراہیم
    4. رَبِّمیرے رب
    5. اَرِنِيْمجھے دکھا
    6. كَيْفَکیونکر
    7. تُحْيِتو زندہ کرتا ہے
    8. الْمَوْتٰىمردہ
    9. قَالَاس نے کہا
    10. اَوَلَمْکیا نہیں
    11. تُؤْمِنْیقین کیا
    12. قَالَاس نے کہا
    13. بَلٰيکیوں نہیں
    14. وَلٰكِنْبلکہ
    15. لِّيَطْمَئِنَّتاکہ اطمینان ہوجائے
    16. قَلْبِىْمیرا دل
    17. قَالَاس نے کہا
    18. فَخُذْپس پکڑ لے
    19. اَرْبَعَةًچار
    20. مِّنَسے
    21. الطَّيْرِپرندے
    22. فَصُرْھُنَّپھر ان کو ہلا
    23. اِلَيْكَاپنے ساتھ
    24. ثُمَّپھر
    25. اجْعَلْرکھ دے
    26. عَلٰيپر
    27. كُلِّہر
    28. جَبَلٍپہاڑ
    29. مِّنْهُنَّان سے (انکے)
    30. جُزْءًاٹکڑے
    31. ثُمَّپھر
    32. ادْعُهُنَّانہیں بلا
    33. يَاْتِيْنَكَوہ تیرے پاس آئینگے
    34. سَعْيًادوڑتے ہوئے
    35. وَاعْلَمْاور جان لے
    36. اَنَّکہ
    37. اللّٰهَاللہ
    38. عَزِيْزٌغالب
    39. حَكِيْمٌحکمت والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور جب ابراہیم نے عرض کیا پروردگار مجھے یہ دکھا دیجئے کہ آپ مردوں کو زندہ کس طرح کریں گے۔ فرمایا اے ابراہیم کیا تمہیں اس پر یقین نہیں ہے ؟ عرض کیا جی ہاں (مجھے پورا یقین ہے ) میں تو صرف اپنے دل کی تسکین کے لئے چاہتا ہوں۔ فرمایا چار پرندے پکڑ لو اور ان کو اپنے آپ سے ہلا لو (مانوس کرلو) ان پرندوں کے ٹکڑے کر کے ان کے مختلف حصے مختلف پہاڑوں پر رکھ آؤ پھر ان پرندوں کو آواز دو تو وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے چلے آئیں گے اور اس بات کو جان لو کہ بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن : آیت نمبر 260

رب (میرے پروردگار (اصل میں ربی تھا یا گر گئی اور رب رہ گیا) ۔ ارنی (مجھے دکھا دیجئے (ار، دکھائے، ن وقایہ ، ی، مجھے) ۔ تحی (تو زندہ کرتا ہے) ۔ اولم تؤمن (کیا تجھے یقین نہیں ہے (ا، و، لم، تومن) ۔ لیطمئن (تا کہ اطمینان ہوجائے) ۔ خذ (پکڑ لے) ۔ الطیر (پرندہ) صرھن (ان کو مانوس کرلے (صر، امر، ھن، ضمیر) ۔ جبل (پہاڑ) جزء (حصے، ٹکڑے) ۔ ادع (پکار (صیغہ امر) ۔ سعی (دوڑ، دوڑتے ہوئے) ۔

تشریح : آیت نمبر 260

نبی سے زیادہ اللہ کی ذات وصفات اور قدرت کا کس کو یقین ہو سکتا ہے وہ تو پیکر ایمان و یقین ہوا کرتا ہے ، حضرت ابراہیم خلیل اللہ (علیہ السلام) نے محض کیفیت کے بارے میں پوچھا ہے کہ اے اللہ مجھے کامل یقین ہے مگر میں دیکھ کر عین الیقین حاصل کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کی قدرت کا مشاہدہ کرسکوں۔

فرمایا چار پرندے پاک کر اپنے آپ سے مانوس کرلو۔ یعنی ان کے کوئی نام وغیرہ رکھ لو اور پھر ان چاروں پرندوں کو ذبح کر کے ان کے جسم کے مختلف حصوں کو مختلف پہاڑوں پر رکھ دو ۔ نام لے کر آواز دو پھر مشاہدہ کرلینا کہ وہ کس طرح زندہ ہو کر دوڑتے ہوئے تمہارے پاس آجائیں گے۔ چناچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ایسا ہی کیا اور وہ پرندے زندہ ہو کر دوڑتے ہوئے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آگئے فرمایا بس اسی طرح جب ہم اپنے بندوں کے لئے صور پھونکیں گے تو تمام انسان بھی دوبارہ زندہ ہو کر ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے۔

یہ واقعہ اور اس سے پہلے جو واقعات بیان کئے گئے ہیں ان میں مسلمانوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ موت وحیات اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مرجانے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے وہی زندگی دیتا ہے وہی موت اور وہی دوبارہ زندہ کرے گا۔