بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 283
وَ اِنْ كُنْتُمْ عَلٰى سَفَرٍ وَّ لَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌ١ؕ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهٗ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ١ؕ وَ لَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ١ؕ وَ مَنْ یَّكْتُمْهَا فَاِنَّهٗۤ اٰثِمٌ قَلْبُهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ۠ع﴿283﴾
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْتم ہو
- عَلٰيپر
- سَفَرٍسفر
- وَّلَمْاور نہ
- تَجِدُوْاتم پاؤ
- كَاتِبًاکوئی لکھنے والا
- فَرِھٰنٌتو گرو رکھنا
- مَّقْبُوْضَةٌقبضہ میں
- فَاِنْپھر اگر
- اَمِنَاعتبار کرے
- بَعْضُكُمْتمہارا کوئی
- بَعْضًاکسی کا
- فَلْيُؤَدِّتو چاہیے کہ لوٹا دے
- الَّذِيجو شخص
- اؤْتُمِنَامین بنایا گیا
- اَمَانَتَهٗاس کی امانت
- وَلْيَتَّقِاور ڈرے
- اللّٰهَاللہ
- رَبَّهٗاپنا رب
- وَلَا تَكْتُمُوااور تم نہ چھپاؤ
- الشَّهَادَةَگواہی
- وَمَنْاور جو
- يَّكْتُمْهَااسے چھپائے گا
- فَاِنَّهٗٓتو بیشک
- اٰثِمٌگنہگار
- قَلْبُهٗاس کا دل
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَااسے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- عَلِيْمجاننے والا
لغات القرآن : آیت نمبر 283
لم تجدوا (تم نے نہیں پایا) ۔ ائوتمن (اعتبار کیا گیا ہے) ۔ رھن (گروی رکھنا، رہن رکھنا) ۔ ولیتق اللہ ( اور اللہ سے ڈرنا چاہئے) ۔ مقبوضۃ (قبضہ کی ہوئی (یعنی جس پر اسی وقت قبضہ کرسکتا ہو) ۔ من یک تمھا (جو اس کو چھپائے گا) ۔ فلیئود (پھر ادا کرنا چاہئے) ۔
تشریح : آیت نمبر 283
اس آیت میں دو باتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں کہ ادھار کے معاملے میں اگر تم سفر میں ہو اور کوئی لکھنے والا اس وقت موجود نہیں ہے تو کوئی ایسی چیز گروی رکھ دی جائے جو اس کے قبضے میں رہے جب قرض واپس کردیا جائے تو اس کی وہ چیز جو گروی رکھی گئی ہے اس کو اسی طرح واپس کردی جائے اس میں قرض دینے والے کو تصرف کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص سفر میں نہ ہو تو وہ گروی رکھ کر قرض نہیں لے سکتا بلکہ یہ ایک اصولی بتا دیا گیا ہے کہ قرض لینے والا اگر کوئی چیز گروی رکھ دے تو اس کے بدلے قرض دیا جاسکتا ہے خواہ وہ سفر میں ہو یا حضر میں چونکہ حالت سفر کے ساتھ اس کا ذکر کردیا۔
دوسری بات یہ ارشاد فرمائی گئی کہ انسان کو جس چیز کا علم ہو تو اس کو گواہی دینے میں کنجوسی ، سستی یا مصلحت سے کام نہیں لینا چاہئے بلکہ اس کے پاس جو بھی گواہی کی چیز ہو اس کو شہادت میں پیش کردے۔ اگر وہ شہادت و گواہی کو چھپائے گا تو یقیناً وہ سخت گنہگار ہوگا۔ اور اس کا قلب مجرم شمار کیا جائے گا جو ضمیر کی ایک خلش بن جائے گی۔