بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 54
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوْۤا اِلٰى بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِئِكُمْ١ؕ فَتَابَ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴿54﴾
- وَاِذْقَالَاور جب کہا
- مُوْسَىٰموسیٰ
- لِقَوْمِهِاپنی قوم سے
- يَا قَوْمِاے قوم
- اِنَّكُمْبیشک تم
- ظَلَمْتُمْتم نے ظلم کیا
- اَنْفُسَكُمْاپنے اوپر
- بِاتِّخَاذِكُمُتم نے بنالیا
- الْعِجْلَبچھڑا
- فَتُوْبُوْاسو تم رجوع کرو
- اِلَىٰطرف
- بَارِئِكُمْتمہاراپیدا کرنے والا
- فَاقْتُلُوْاسو تم ہلاک کرو
- اَنْفُسَكُمْاپنی جانیں
- ذَٰلِكُمْیہ
- خَيْرٌبہتر ہے
- لَكُمْتمہارے لئے
- عِنْدَنزدیک
- بَارِئِكُمْتمہارا پیدا کرنے والا
- فَتَابَاس نے توبہ قبول کرلی
- عَلَيْكُمْتمہاری
- اِنَّهُ هُوَبیشک وہ
- التَّوَّابُتوبہ قبول کرنے والا
- الرَّحِیْمُرحم کرنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم تم نے بچھڑا بنا کر اپنا بڑا نقصان کیا ہے ۔ اب تم اپنے پیدا کرنے والے سے توبہ کرو اور ایک دوسرے کو آپس میں قتل کرو۔ یہی طریقہ تمہارے خالق کے نزدیک بہتر ہے۔ بیشک وہی معاف کرنے والا بڑا مہربان ہے۔