بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 25
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ﴿25﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اشْرَحْکشادہ کردے
- لِيْمیرے لیے
- صَدْرِيْمیرا سینہ
لغات القرآن آیت نمبر 25 تا 46
یسر آسان کر دے۔ امری میرے کام۔ احلل کھول دے۔ عقدۃ گرہ۔ یفقھو وہ سمجھ لیں۔ اشدد مضبوط کر دے۔ ازری میری قوت۔ کی تاکہ۔ اوتیت تجھے دیدیا گیا۔ سول مانگا۔ سوال کیا گیا۔ مننا ہم نے احسان کیا۔ اقذ ڈالدے۔ الیم دریا سمندر۔ عدد دشمن۔ القیت میں نے ڈال دیا۔ لتصنع تاکہ پرورش پائے۔ یکفل نگرانی کرتا ہے، پرورش کرتا ہے۔ رجعنا ہم نے لوٹا دیا۔ کئی تقر تاکہ ٹھنڈی رہیں۔ قدر مقدار، مقرر، مدت اصطنعت میں نے بنایا۔ لینا آسان، سہل بات۔ یفرط وہ زیادتی کرے گا۔ اسمع میں سنتا ہوں۔ اری میں دیکھتا ہوں۔
تشریح : آیت نمبر 25 تا 46
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو ایک مقدس وادی ” وادی طویٰ “ میں جو نبوت کا منصب اور مقام عطا کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر اللہ کی بارگاہ میں چند گزارشات پیش کیں۔ عرض کیا (1) الٰہی مجھے وحی کی شان و عظمت اور آپ کے پیغام حق و صداقت کو پہنچانے کیلئے شرح صدر، عطا کردیجیے یعنی میرا سنیہ اس طرح کھول دیجیے کہ اتنی بڑی ذمہ داری کو پہنچانے اور بیان کرنے میں سہولت ہوجائے۔ (2) درخواست یہ ہے کہ مجھے کوئی ایسا مددگار بھی دیدیجیے جو میرے خاندان سے ہو، موزوں ترین ہوتا کہ میرے اس مقصد اور کام میں سہولت حاصل ہوجائے۔ خود ہی عرض کر دای کہ اگر میرے (بڑے) بھائی ہارون کو میرا مددگار اور معاون بنا دیں تو ہم ایک جگہ آپ کی حمد و ثنا اچھی طرح بیان کرسکیں گے۔ فرمایا کہ اے اللہ یہ تو میری عاجزانہ گذارشات ہیں۔ میں ان کی مصلحتوں تک سے واقف نہیں ہوں۔ آپ ہی ہر چیز کی مصلحت کو بہتر جانتے ہیں اور آپ سے بہتر اور کون جان سکتا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو ان تمام درخواستوں میں ایک بات مشترک ہے اور وہ ہے انتہا درجہ کی اعجزی اور انکساری، اللہ تعالیٰ کو بندے کی یہی ادا سب سے زیادہ پسند ہے کہ وہ عظیم سے عظیم تر مقام پر پہنچنے کے باوجود اللہ کے سامنے تکبر اور غرور کے بجائے عاجزی اور انکساری سے کام لے۔ اس کے برخلاف بنی اسرائیل کے مزاج میں سختی ، تکبر اور غرور اس طرح رچ بس گیا تھا کہ وہ عاجزی اور انکساری سے کام لے۔ اس کے برخلاف بنی اسرائیل کے مزاج میں سختی، تکبر اور غرور اس طرح رچ بس گیا تھا کہ وہ عاجزی اور انکساری کے ہر انداز کو اپنی توہین سمجھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ پر یہ کرم اور مہربانی ان کی عاجزی و انکساری کی بنا پر کی گئی تھیں اور اللہ نے ان کی ہر درخواست کو شرف قبولیت سے نوازا تا۔ فرمایا کہ اے موسیٰ ہم نے آپ کی صرف یہی درخواست قبول نہیں کی بلکہ شروع ہی سے آپ کے معاملہ میں کرم و احسان کا انداز اختیار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو یاد دلایا کہ وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب آپ چھوٹے سے تھے اور فرعون بنی اسرائیل کے لڑکوں کو ذبح کر رہا تھا۔ مگر ہم نے آپ کی حفاظت کا یہ انتظام کیا تھا کہ آپ کی والدہ کے دل میں اس بات کو الہام کردیا تھا کہ وہ آپ کو ایک صندوق میں ڈال کر دریا کی موجود کے حوالے کردیں۔ چناچہ آپ کے والدہ نے ایسا ہی کیا اور اس طرح ہم نے اپنی قدرت کاملہ سے آپ کو اللہ کے اور آپ کے دشمن فرعون کی گود میں پرورش کرا دیا۔ جب حضرت موسیٰ کی والدہ نے ان کو ایک صندوق میں رکھ کر اپنی میں بہا دیا تو حضرت موسیٰ کی بہن یہ دیکھتی رہیں کہ صندوق پانی کی موجوں کے ساتھ کہاں جاتا ہے۔ حضرت موسیٰ کو ایک خوبصورت بچہ سمجھ کر فرعون کی بیوی حضرت آسیہ نے ان کو پانی سے نکال لیا اور کہا کہ اتنا خوبصورت اور پیاسا بچہ ہے اس کو ہم اپنے محل میں پرورش کریں گے۔ یا بیٹا بنا لیں گے بھوک کا وقت ہوا تو حضرت موسیٰ نے رونا شروع کردیا۔ ہر طرح ہر ایک نے دودھ پلانے کی کوشش کی مگر حضرت موسیٰ نے کسی کا دودھ نہیں پیا۔ حضرت موسیٰ کی بہن جو اس تمام صورتحال کو دیکھ رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ایک خاتون میری نظر میں بھی ہیں اگر آپ لوگ کہیں تو میں اس کو بلا لاؤں۔ وہ بچے کے رہنے سے پریشان تھے کہنے لگے کہ تم کسی بھی خاتون کو لے آؤ۔ چناچہ وہ گئیں اور حضرت موسیٰ کی والدہ کو بلا کرلے آئیں۔ حضرت موسیٰ نے ان کا دودھ پیا اور سب لوگ خوش ہوگئے۔ اس طرح اللہ نے نہ صرف حضرت موسیٰ کو ایک محفوظ جگہ پہنچا دیا بلکہ ایک ماں کو بیٹے سے جدا نہ ہونے دیا اور اللہ نے اپنی قدرت کاملہ کا اظہار فرماتے ہوئے بتایا کہ اللہ کی قدرت اور حکمت سے کوئی چیز باہر نہیں ہے وہ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے اور وہ کام اسی طرح ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ سب کچھ اس لئے تھا کہ اللہ آپ کو اپنا رسول اور مقرب بنا کر آپ سے ہدایت کا کام لینا چاہتا تھا۔ حکم ہوا کہ تم دونوں بھائی عصا اور یدبیضا کا معجزہ لے کر فرعون کے دربار میں جاؤ اور اس کو سرکشی و نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرو اور اس مقصد میں ذرا بھی سسی سے کام نہ لینا۔ یہ بھی فرما دیا کہ فرعون سے ایسے نرم لب و لہجے میں گفتگو کرنا کہ وہ اللہ کی طرف پلٹ آئے اور اللہ کی عظمت کے سامنے اپنا سر جھکا دے۔ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون نے عرض کیا ! الٰہی : ہمیں اس بات کا ڈر اور خوف ہے کہ فرعون ہمارے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم دونوں فرعون کے دربار میں بلا خوف و خطر پہنچو۔ میں خود تمہاری حفاظت کا انتظام کروں گا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے واقعہ کی باقی تفصیل اس کے بعد کی آیات میں ملاحظہ کیجیے۔