IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 47

  1. فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى﴿47﴾

    1. فَاْتِيٰهُپس جاؤ اس کے پاس
    2. فَقُوْلَآاور تم کہو
    3. اِنَّا رَسُوْلَابیشک ہم دونوں بھیجے ہوئے
    4. رَبِّكَتیرا رب
    5. فَاَرْسِلْپس بھیجدے
    6. مَعَنَاہمارے ساتھ
    7. بَنِيْٓ اِسْرَآءِ يْلَبنی اسرائیل
    8. وَلَا تُعَذِّبْهُمْاور انہیں سزا نہ دے
    9. قَدْ جِئْنٰكَہم تیرے پاس آئے ہیں
    10. بِاٰيَةٍنشانی کے ساتھ
    11. مِّنْسے
    12. رَّبِّكَتیرا رب
    13. وَالسَّلٰمُاور سلام
    14. عَلٰيپر
    15. مَنِجو۔ جس
    16. اتَّبَعَاس نے پیروی کی
    17. الْهُدٰىہدایت
Translation · Baseerat-e-Quran
اس کے (فرعون کے) پاس جاؤ اور تم دونوں کہنا کہ ہم تیرے رب کی طرف سے بھیجے گئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور ان کو تکلیفیں نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانیاں لے کر آئے ہیں۔ اس پر سلامتی ہو جو راہ ہدایت کی پیروی کرتا ہے۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن آیت نمبر 47 تا 56

ائتیا تم آؤ، تم اس کے پاس جاؤ۔ ارسل بھیج دے۔ لاتعذب تکلیفیں نہ دے۔ اتبع جس نے پیروی کی۔ اعطی عطا کیا، دیا۔ خلق اس نے پیدا کیا۔ مابال کیا حال ہے، کیا معاملہ ہے۔ القرون (قرن) قومیں، جماعتیں۔ لایضل نہ وہ بہکتا ہے۔ نہ وہ غلطی کرتا ہے۔ لاینسی وہ بھولتا نہیں۔ مھد راحت کی جگہ، بچھونا۔ سلک اس نے چلایا۔ سبل (سبیل) راستے۔ ازواج (زوج) جوڑے جوڑے۔ نبات سبزہ، سبزی۔ شتی مختلف، متفرق۔ ارعو جانوروں کو چراؤ۔ انعام مویشی۔ اولی النھی (نھیۃ) عقل و سمجھ والے۔ نعید ہم لوٹائیں گے۔ نخرج ہم نکالیں گے۔ تارۃ اخری دوسری مرتبہ۔ ارینا ہم نے دکھایا۔ ابی اس نے انکار کیا۔

تشریح : آیت نمبر 47 تا 56

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ اور ان کے بڑے بھائی حضرت ہارون سے فرمایا کہ تم دونوں فرعون کے ظلم و تم کی پرواہ کئے بغیر، بےخوف و خطر جا کر اس کے بھرے دربار میں اللہ کا پیغام پہنچا دو ، فرعون کے ظلم اور زیادتی سے بچانا ہمارا کام ہے۔ فرمایا جب میں تمہارے ساتھ ہوں تو تمہارا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ چناچہ ان دونوں نے فرعون کے دربار میں پہنچ کر کہا کہ ہم دونوں کو اللہ نے وحی کے ذریعہ پیغام دیا ہے کہ بنی اسرائیل پر ظلم اور زیادتی سے رک جاؤ اور بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دو ۔ اللہ نے ہمیں عصا اور ید بیضا کا معجزہ بھی دیا ہے ہم ان نشانیوں کو لے کر آئے ہیں۔ سلامتی کا حق دار وہی ہے جو ہدایت کے راستے پر چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وحی کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ جس نے حق و صداقت کی باتوں کو جھٹلایا اور ان سے منہ پھیرا اس کے لئے سخت عذاب ہے۔ فرعون نے یہ سب کچھ سننے کے بعد کہا کہ میرے سوا تمہارا رب کون ہے ؟ حضرت موسیٰ نے کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کو ایک خاص صور شکل عطا فرمائی اور پھر اس کی رہنمائی کے اسباب بھی پیدا کئے۔ یعنی وہ ایسا پروردگار نہیں ہے کہ اس نے ہر چیز کو پیدا تو کردیا ہو مگر وہ اس کو پروان چڑھانے اور پرورش کرنے سے غافل ہو بلکہ وہ ایسا پروردگار ہے کہ جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کی پوری پوری رہنمائی بھی فرمائی ہے۔ حضرت موسیٰ کے اس جواب سے فرعون لاجواب ہوگیا گفتگو کا پہلو بدلتے ہوئے کہنے لگا کہ اے موسیٰ ! یہ تو بتاؤ کہ جو لوگ گزر چکے ہیں ان کا کیا حشر ہوگا۔ ؟ فرعون کے کہنے کا مقصد لوگوں میں اشتعال اور غلط فہمی پیدا کرتا تھا مگر حضرت موسیٰ نے نہایت سادہ اور پروقار انداز میں جواب دیا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے۔ اس کے پاس ہر بات اور ہر چیز لکھی ہوئی اور محفوظ ہے۔ فرمایا کہ میرا رب تو وہ ہے جو نہ تو کسی قسم کی غلطی کرتا ہے نہ وہ کسی چیز کو بھولتا ہے۔ میرا رب وہ ہے جس نے تمہارے چلنے کے لئے راستے بنائے۔ بلندی سے پانی اتار کر اس سے مختلف قسم کے نباتات سبزہ، سبزی اور پھل پیدا کئے تاکہ تم ان کو استعمال کرو اور اپنے جانوروں کو بھی کھلاؤ۔ یہ سب کی سب اللہ کی وہ نشانیاں ہیں جن میں اگر ذرا بھی غور و فکر سے کام لیا جائے تو پروردگار کو پہچاننا مشکل نہ ہوگا۔ حضرت موسیٰ نے فرمایا کہ میرے رب نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے۔ اس میں ان کو لوٹا دیا جائے گا اور پھر وہ ان کو اس جگہ سے دوبارہ زندہ کر کے میدان حشر میں لاکھڑا کرے گا۔ حضرت موسیٰ کی ان تمام باتوں کو سن کر فرعون اپنے انکار اور کفر پر جما رہا اور اس نے ان کھلے ہوئے حقائق کو ماننے سے انکار کردیا۔