بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 25
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیْ جَعَلْنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ اِ۟لْعَاكِفُ فِیْهِ وَ الْبَادِ١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْهِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۠ع﴿25﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
- وَيَصُدُّوْنَاور وہ روکتے ہیں
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِاور مسجد حرام (بیت اللہ)
- الَّذِيْوہ جسے
- جَعَلْنٰهُہم نے مقرر کیا
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- سَوَآءَبرابر
- ۨ الْعَاكِفُرہنے والا
- فِيْهِاس میں
- وَالْبَادِاور پردیسی
- وَمَنْاور جو
- يُّرِدْارادہ کرے
- فِيْهِاس میں
- بِاِلْحَادٍگمراہی کا
- بِظُلْمٍظلم سے
- نُّذِقْهُہم اسے چکھائیں گے
- مِنْسے
- عَذَابٍعذاب
- اَلِيْمٍدردناک
Translation · Baseerat-e-Quran
بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور مسجد الحرام سے روکتے رہے جسے ہم نے سب لوگوں کیلئے بنایا ہے جس میں مقامی اور باہر سے آنے والوں کے (حقوق ) برابر ہیں۔ اور جو شخص بھی راہ راست سے ہٹ کر ظلم کرے گا اسے ہم دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔