بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 10
وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا١ؕ اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿10﴾
- وَاَصْبَحَاور ہوگیا
- فُؤَادُدل
- اُمِّ مُوْسٰىموسیٰ کی ماں
- فٰرِغًاصبر سے خالی (بیقرار)
- اِنْتحقیق
- كَادَتْقریب تھا
- لَتُبْدِيْکہ ظاہر کردیتی
- بِهٖاس کو
- لَوْلَآاگر نہ ہوتا
- اَنْ رَّبَطْنَاکہ گرہ لگاتے ہم
- عَلٰي قَلْبِهَااس کے دل پر
- لِتَكُوْنَکہ وہ رہے
- مِنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَیقین کرنے والے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور صبح کو موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہکا دل بےقرار ہوگیا۔ اگر ہم نے اس کے دل کو مضبوط نہ کردیا ہوتا تو وہ اس کا حال ظاہر کردیتی۔ (یہ اس لئے کیا) تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے رہے۔