بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 41
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿41﴾
- ظَهَرَظاہر ہوگیا
- الْفَسَادُفساد
- فِي الْبَرِّخشکی میں
- وَالْبَحْرِاور دریا (تری)
- بِمَااس سے جو
- كَسَبَتْکمایا
- اَيْدِي النَّاسِلوگوں کے ہاتھ
- لِيُذِيْقَهُمْتاکہ وہ انہیں (مزہ) چکھائے
- بَعْضَبعض
- الَّذِيْ عَمِلُوْاانہوں نے کیا (اعمال)
- لَعَلَّهُمْشاید وہ
- يَرْجِعُوْنَباز آجائیں وہ
(لغات القرآن آیت نمبر 41 تا 45 (
ظھر (ظاہر ہوگیا۔ کھل گیا) ۔ بحر (تری۔ دریا۔ سمندر) ۔ کسبت (اس نے کمایا) ۔ یذیق (وہ چکھاتا ہے) ۔ سیروا (تم چلو پھرو) ۔ دین القیم (بہترین اور مستحکم دین) ۔ لا مرد (ٹلنے والا نہیں ہے) ۔ یصدعون (الگ الگ ہوجائیں گے) ۔ یمھدون (وہ ہدایت حاصل کرتے ہیں) ۔
تشریح : آیت نمبر 41 تا 45
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو تسلیم کر کے کسی کو اس کا شریک نہ ماننا، اسی کی عبادت و بندگی اور اعمال صالحہ کی روش پر چلنا، ہر طرح کے گناہوں اور برے اعمال سے رک جانا دین فطرت ہے۔ لیکن اس کے بر خلاف کفروشرک اور اللہ کی نافرمانیوں میں مبتلا ہو کر کھلم کھلا ظلم و زیادتی پر اتا آنا خلاف فطرت ہے جو اللہ کو سخت ناپسند ہے جس کی اس دینا میں اور آخرت میں سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں دنیا میں سزا کی مختلف سورتیں ہیں مثلاً بارش کی کمی سے قحط اور وباؤں کا پھوٹ پڑنا، کھیتوں اور باغات کی پیداوار کا کم ہونا، آندھی اور طوفانوں اولوں اور بگولوں کا آ کر تباہی مچا دینا، پانی کے سیلاب سے گھروں کا اجڑ جانا، مویشیوں میں بیماریوں کا پھیل جانا، دنیا پر حکمرانوں کا مظلوم انسانوں کی گردنوں پر مسلط ہوجانا، آپس میں الفت و محبت اور اتحاد و اتفاق کے جبائے اس انداز سے انتشار کا پھیل جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے میں شرم و حیا کا اٹھ جانا، طرح طرح کی بیماریوں کی کثرت، آمدنی میں بےبرکتی اور اخراجات کا بڑھ جانا، بےحیائیوں، گناہوں اور گانے بجانے کا بڑے پیمانے پر پھیل جانا، بڑوں اور بزرگوں کا ادب احترام اٹھ جانا، والدین کی نافرمانی کرنا، زنا اور بدکاری، شراب نوشی اور نشے کی چیزوں کا عام ہونا، چوری ڈکیتی، مکروفریب، دھوکے بازی اور رشوت کا وبا کی طرح پھیل جانا یہ سب اللہ کے عذاب کی اور اس کی طرف سے سزاؤں کے دینے کی مختلف شکلیں ہیں جن سے انسانی اعمال کی وجہ سے ہر طرف تباہی و بربادی، بےسکونی اور بداعتمادی کی فضا پیدا ہوجاتی ہے۔ نافرمانی اور کفروشرک کی آخرت میں سزا کس قدر پھیانک ہوگی اس کا تو تصور اس عنیا میں کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دنیا اور آخرت کے ان عذابوں اور سزاؤں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے واسطے سے پوری نسل انسانی کو بتایا ہے کہ سب مل کر اس دین قیم (درست، مستحکم اور مضطوط دین) کو اپنالیں تو ان کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی لیکن اگر اللہ کا فیصلہ آگیا تو وہ نہ ٹلنے والا ہے اور نہ کوئی اس کے لئے رکاوٹ بن سکتا ہے۔ فرمایا کہ ایسے لوگذری ہوئی قوموں کے کھنڈرات کو دیکھیں کہ عظیم قوموں کی طاقت وقوت، بلند وبالا بلڈنگیں، مال و دولت کی کثرت اور عیش و عشرت کے سامان، تہذیب و تمدن کی ترقیات اس وقت ان کے کسی کام نہ آسکیں جب ان پر اللہ کا فیصلہ اور عذاب آگیا تھا۔ لہذا وہ دن جب نیک اور بد دونوں الگ کردیئے جائیں گے۔ ایمان اور عمل صالح اختیار کرنے والوں کو ان کا بہترین بدلہ عطا کیا جائے گا اور برے اعمال رکھنے والے لوگوں کو سخت عذاب دیا جائے گا۔ اگر آخرت کے اس دن کے آنے سے پہلے ہی اپنی اصلاح کرلی جائے تو بہتر ہے ورنہ اس کے عذاب سے بچانے والی کوئی چیز نہیں ہے۔