بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 35
وَ اِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَا١ۚ اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا﴿35﴾
- وَاِنْاور اگر
- خِفْتُمْتم ڈرو
- شِقَاقَضد (کشمکش
- بَيْنِهِمَاان کے درمیان
- فَابْعَثُوْاتو مقرر کردو
- حَكَمًاایک منصف
- مِّنْسے
- اَھْلِهٖمرد کا خاندان
- وَحَكَمًااور ایک منصف
- مِّنْسے
- اَھْلِھَاعورت کا خاندان
- اِنْاگر
- يُّرِيْدَآدونوں چاہیں گے
- اِصْلَاحًاصلح کرانا
- يُّوَفِّقِموافقت کردے گا
- اللّٰهُاللہ
- بَيْنَهُمَاان دونوں میں
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- عَلِيْمًابڑا جاننے والا
- خَبِيْرًابہت باخبر
Translation · Baseerat-e-Quran
اگر تم خائف ہو کہ ازدواجی اختلافات کہیں بڑھ نہ جائیں تو ایک قابل تسلیم نمائندہ مقرر کرلو۔ شوہر کی طرف سے اور ایک قابل تسلیم نمائندہ بیوی کی طرف سے۔ اگر یہ دونوں صورت حال کو بہتر کرنا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ شوہر اور بیوی کے دل جوڑ دے گا۔ بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔