بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 95
لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرُ اُولِی الضَّرَرِ وَ الْمُجٰهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَةً١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ﴿95﴾
- لَا يَسْتَوِيبرابر نہیں
- الْقٰعِدُوْنَبیٹھ رہنے والے
- مِنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (مسلمان)
- غَيْرُبغیر
- اُولِي الضَّرَرِعذر والے (معذور)
- وَاور
- الْمُجٰهِدُوْنَمجاہد (جمع)
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کی راہ
- بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں سے
- وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانیں
- فَضَّلَ اللّٰهُاللہ نے فضیلت دی
- الْمُجٰهِدِيْنَجہاد کرنے والے
- بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں سے
- وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانیں
- عَلَيپر
- الْقٰعِدِيْنَبیٹھ رہنے والے
- دَرَجَةًدرجے
- وَكُلًّااور ہر ایک
- وَّعَدَوعدہ دیا
- اللّٰهُاللہ
- الْحُسْنٰياچھا
- وَاور
- فَضَّلَفضیلت دی
- اللّٰهُاللہ
- الْمُجٰهِدِيْنَمجاہدین
- عَلَيپر
- الْقٰعِدِيْنَبیٹھ رہنے والے
- اَجْرًا عَظِيْمًااجر عظیم
آیت نمبر 95-96
لغات القرآن : لایستوی، برابر نہیں ہے۔ القاعدون، بیٹھنے والے۔ غیر اولی الضرر، غیر معزور۔
تشریح : حالات حالات پر منحصر ہے کبھی جہاد میں ان تمام مسلمانوں کی طلب ہوتی ہے جو لڑنے کے قا بل ہیں۔ اس وقت جہاد نفیر عام اور فرض عین ہے۔ کبھی زیادہ تعداد مطلوب نہیں ہوتی ۔ اس وقت جہاد فرض کفا یہ ہے۔ یہ آیات فرض کفار سے متعلق ہیں ۔
ایسی حالت میں سب لوگوں کا نکلنا ضروری نہیں۔ اگر کچھ لوگ تجارت زراعت انتظام ملکی تعلیم و تدریس صنعت و حرفت میں لگے رہ جائیں تو ان کیلئے بھی نیک اجر کا وعدہ الٰہی ہے۔ لیکن یہ بات ایک بار نہیں دو بارہ زور دے کر کہی گئی ہے کہ اللہ نے اپنے فضل و کرم سے مجاہدین کا مقام غیر مجاہدین کے مقابلے میں کئی درجے بلند کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان کو خطرہ میں ڈال رکھا ہے جبکہ دوسروں کے مال و جان مقابلتاً خطرے میں نہیں ہیں۔
ان آیات میں ان گھر بیٹھے رہ جانے والوں کا ذکر نہیں ہے جو فرض عین کے موقع پر جہاد سے جی چرائیں اور عذر شرعی کے بغیر گھر میں چھپے بیٹے رہیں۔ یہاں انکا ذکر بھی نہیں ہے جنہیں جہاد کا حکم دے دیا گیا ہو لیکن وہ حاضر نہ ہوں۔ بلکہ یہ بتانا ہے کہ اللہ نے دونوں کے درجوں میں بہت فرق رکھا ہے البتہ اجر وثواب کے اپنے درجوں کے مطابق دونوں مستحق ہیں جہاد ایک ایسی کسوٹی ہے جو مسلم اور منافق میں فرق کرکے رکھ دیتی ہے۔ جس طرح نماز ایک ایسی کسوٹی ہے جو مسلم اور کافر میں امتیاز پیدا کرتی ہے۔