بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 42. Ash-Shura · Ayah 38
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ﴿38﴾
- وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْااور وہ لوگ جو حکم مانتے ہیں
- لِرَبِّهِمْاپنے رب کا
- وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَاور قائم کرتے ہیں نماز
- وَاَمْرُهُمْاور ان کے معاملات
- شُوْرٰى بَيْنَهُمْآپس کے مشورے سے ہوتے ہیں
- وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْاور اس میں سے جو رزق دیاہم نے ان کو
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
Translation · Baseerat-e-Quran
وہ لوگ جو اپنے پروردگار کا حکم مانتے ، نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا ہر کام باہمی مشورے کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں