بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 27
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا﴿27﴾
- لَقَدْیقیناً
- صَدَقَ اللّٰهُسچا دکھایا اللہ نے
- رَسُوْلَهُاپنے رسول کو
- الرُّءْيَاخواب
- بِالْحَقِّ ۚحقیقت کے مطابق
- لَتَدْخُلُنَّالبتہ تم ضرور داخل ہوگے
- الْمَسْجِدَمسجد
- الْحَرَامَحرام
- اِنْ شَآءَ اللّٰهُاگر اللہ نے چاہا
- اٰمِنِيْنَ ۙامن و امان کیساتھ
- مُحَلِّقِيْنَمنڈاتے ہوئے
- رُءُوْسَكُمْاپنے سر
- وَمُقَصِّرِيْنَ ۙاور کتراتے ہوئے
- لَا تَخَافُوْنَ ۭنہ تمہیں کوئی خوف ہوگا
- فَعَلِمَپس اس نے معلوم کرلیا
- مَا لَمْ تَعْلَمُوْاجو تم نہیں جانتے
- فَجَعَلَپس کردی اس نے
- مِنْ دُوْنِاس سے ورے (پہلے)
- ذٰلِكَاس
- فَتْحًا قَرِيْبًاایک قریبی فتح
Translation · Baseerat-e-Quran
بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا جو بر حق تھا۔ کہ اگر اللہ نے چاہا تو تم ضرور مسجد حرام میں امن وامان کے ساتھ داخل ہو گے۔ سر منڈ وا تے یا اپنے سروں کے بال کترواتے ہوئے اس طرح داخل ہو گے کہ تمہیں کسی طرح کا خوف نہ ہوگا۔ پھر اللہ ان باتوں سے خوب اچھی طرح واقف ہے جسے تم نہین جانتے۔ پھر اللہ نے (مسجد حرام میں داخلے سے پہلے) ایک ایسی فتح عنایت کردی جو بہت قریب تھی۔