IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 29

  1. مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿29﴾

    1. مُحَمَّدٌمحمد
    2. رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭاللہ کے رسول
    3. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    4. مَعَهٗٓان کے ساتھ
    5. اَشِدَّآءُبڑے سخت
    6. عَلَي الْكُفَّارِکافروں پر
    7. رُحَمَآءُرحم دل
    8. بَيْنَهُمْآپس میں
    9. تَرٰىهُمْتو انہیں دیکھے گا
    10. رُكَّعًارکوع کرتے
    11. سُجَّدًاسجدہ ریز ہوتے
    12. يَّبْتَغُوْنَوہ تلاش کرتے ہیں
    13. فَضْلًافضل
    14. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے، کا
    15. وَرِضْوَانًا ۡاور رضا مندی
    16. سِيْمَاهُمْان کی علامت
    17. فِيْ وُجُوْهِهِمْان کے چہروں میں
    18. مِّنْسے
    19. اَثَرِ السُّجُوْدِ ۭسجدوں کا اثر
    20. ذٰلِكَیہ
    21. مَثَلُهُمْانکی مثال (صفت)
    22. فِي التَّوْرٰىةِتوریت میں
    23. وَمَثَلُهُمْاور انکی مثال (صفت)
    24. فِي الْاِنْجِيْلِ ۾انجیل میں
    25. كَزَرْعٍجیسے ایک کھیتی
    26. اَخْرَجَاس نے نکالی
    27. شَطْئَهٗاپنی سوئی
    28. فَاٰزَرَهٗپھر اسے قوی کیا
    29. فَاسْتَغْلَظَپھر وہ موٹی ہوئی
    30. فَاسْتَوٰىپھر وہ کھڑی ہوگئی
    31. عَلٰي سُوْقِهٖاپنی جڑ (نال) پر
    32. يُعْجِبُوہ بھلی لگتی ہے
    33. الزُّرَّاعَکسان (جمع)
    34. لِيَغِيْظَتاکہ غصہ میں لائے
    35. بِهِمُان سے
    36. الْكُفَّارَ ۭکافروں
    37. وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
    38. الَّذِيْنَان سے جو
    39. اٰمَنُوْاایمان لائے
    40. وَعَمِلُوااور انہوں نے اعمال کئے
    41. الصّٰلِحٰتِاچھے
    42. مِنْهُمْان میں سے
    43. مَّغْفِرَةًمغفرت
    44. وَّاَجْرًا عَظِيْمًااور اجر عظیم
Translation · Baseerat-e-Quran
کہ (حضرت) محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور وہ (صحابہ کرام ؓ جو ان کے ساتھ ہیں (ان کی خصوصیت یہ ہے کہ) کفار کے مقابلے میں سخت اور آپس میں رحم و کرم کا پیکر ہیں۔ تم انہیں کبھی رکوع اور کبھی سجدوں میں دیکھو گے۔ وہ اللہ کا فضل و کر اور اس کی رضا مندی (حاصل کرنے میں) لگے رہتے ہیں۔ ان کی (سچائی اور صدقت) کی علامت سجدوں کی کثرت سے ان کے چہروں پر نمایاں ہے جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی (عظمتوں کی) مثالیں تو ریت اور انجیل میں موجود ہیں۔ (ان کی مثال ایسی ہے) جیسے ایک کھیتی کہ اس نے کو نپل نکالی پھر اس کو سہارا دیا اور وہ بڑھ کو موٹی ہوئی پھر وہ کھیتی اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی جو کاشت کرنے والوں کو خوش منظر دکھائی دینے لگی۔ (اسی طرح صحابہ رسول بھی مضبوط ہوں گے) تاکہ اللہ ان کافروں کو غیض و غضب میں مبتلا کر دے۔ اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے تو اللہ نے ان سے بہت بڑی مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔
The commentary on this passage starts at ayah 48:22.Read it