Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 110

  1. اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿110﴾

    1. اِذْ قَالَجب کہا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. يٰعِيْسَىاے عیسیٰ
    4. ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
    5. اذْكُرْیاد کر
    6. نِعْمَتِيْمیری نعمت
    7. عَلَيْكَتجھ ( آپ) پر
    8. وَاور
    9. عَلٰيپر
    10. وَالِدَتِكَتیری (اپنی) والدہ
    11. اِذْ اَيَّدْتُّكَجب میں نے تیری مدد کی
    12. بِرُوْحِ الْقُدُسِروح پاک
    13. تُكَلِّمُتو باتیں کرتا تھا
    14. النَّاسَلوگ
    15. فِي الْمَهْدِپنگھوڑہ میں
    16. وَكَهْلًااور بڑھاپا
    17. وَاِذْاور جب
    18. عَلَّمْتُكَتجھے سکھائی
    19. الْكِتٰبَکتاب
    20. وَالْحِكْمَةَاور حکمت
    21. وَالتَّوْرٰىةَاور توریت
    22. وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل
    23. وَاِذْاور جب
    24. تَخْلُقُتو بناتا تھا
    25. مِنَسے
    26. الطِّيْنِمٹی
    27. كَهَيْئَةِ الطَّيْرِپرندہ کی صورت
    28. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    29. فَتَنْفُخُ فِيْهَاپھر پھونک مارتا تھا اس میں
    30. فَتَكُوْنُتو وہ ہوجاتا تھا
    31. طَيْرًۢااڑنے والا
    32. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    33. وَتُبْرِئُاور شفا دیتا
    34. الْاَكْمَهَمادر زاد اندھا
    35. وَالْاَبْرَصَاور کوڑھی
    36. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    37. وَاِذْاور جب
    38. تُخْرِجُنکال کھڑا کرتا
    39. الْمَوْتٰىمردہ
    40. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    41. وَاِذْاور جب
    42. كَفَفْتُمیں نے روکا
    43. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    44. عَنْكَتجھ سے
    45. اِذْ جِئْتَهُمْجب تو ان کے پاس آیا
    46. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    47. فَقَالَتو کہا
    48. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    49. مِنْهُمْان سے
    50. اِنْنہیں
    51. هٰذَآیہ
    52. اِلَّامگر (صرف
    53. سِحْرٌجادو
    54. مُّبِيْنٌکھلا
Translation · Baseerat-e-Quran
اس دن جب کہ اللہ کہے گا اے مریم کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) ! میرے اس احسان کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری ماں پر کیا ہے۔ جب میں نے روح القدس سے تمہاری مدد کی۔ اور تم لوگوں سے گود میں اور بڑی عمر میں بھی کلام کرتے تھے۔ وہ وقت یاد کرو جب میں نے تمہیں کتاب کا علم بخشا تھا اور حکمت کا بھی۔ توریت کا اور انجیل کا بھی۔ وہ وقت یاد کرو جب تم میرے حکم سے گارے سے پرندے کی صورت بناتے تھے ۔ پھر جب اس میں پھونک مارتے تو وہ میرے حکم سے سچ مچ کا پرندہ بن جاتا تھا۔ اور تم پیدائشی اندھے کو اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کردیا کرتے تھے۔ وہ وقت یاد کرو جب میرے حکم سے تم مردوں کو زندہ کردیا کرتے تھے ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب میں نے بنی اسرئیل کے ہاتھ تم پر ظلم کرنے سے روک دئیے تھے جب تم دلائل نبوت لے کر ان کے پاس گئے اور جو لوگ ان میں سے کافر تھے وہ کہنے لگے بلاشبہ یہ سب تو کھلم کھلا جادو گری کے سوا کچھ نہیں۔
Baseerat-e-Quran - 5 : 110