بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 53. An-Najm · Ayah 31
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ﴿31﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مَاجو کچھ
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں ہے
- وَمَا فِي الْاَرْضِ ۙاور جو کچھ زمین میں ہے
- لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَتاکہ بدلہ دے ان لوگوں کو
- اَسَآءُوْاجنہوں نے برا کیا
- بِمَا عَمِلُوْاساتھ اس کے جو انہوں نے کام کیے
- وَيَجْزِيَ الَّذِيْنَاور جزا دے ان لوگوں کو
- اَحْسَنُوْا بالْحُسْنٰىجنہوں نے اچھا کیا ساتھ بھلائی کے
Translation · Baseerat-e-Quran
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اسی کی ملکیت ہے تاکہ وہ ان لوگوں کو بدلہ دے جنہوں نے گناہ (برائی ) کی ہے اور جنہوں نے اچھے کام کئے ہیں ان کو بہترین بدلہ عطا کرے۔