بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 104
قَدْ جَآءَكُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ عَمِیَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ﴿104﴾
- قَدْ جَآءَكُمْآچکیں تمہارے پاس
- بَصَآئِرُنشانیاں
- مِنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- فَمَنْسو جو۔ جس
- اَبْصَرَدیکھ لیا
- فَلِنَفْسِهٖسو اپنے واسطے
- وَاور
- مَنْجو
- عَمِيَاندھا رہا
- فَعَلَيْهَاتو اس کی جان پر
- وَمَآاور نہیں
- اَنَامیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- بِحَفِيْظٍنگہبان
Translation · Baseerat-e-Quran
اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دیکھنے اور بوجھنے کی نشانیاں آگئیں۔ تو جس نے ان نشانیوں کو دیکھا اور بوجھا تو اپنے ہی فائدے کے لئے۔ اور جو اندھا رہا تو ذمہ داری اسی پر ہے (اے نبی ﷺ ! کہہ دیجئے) کہ میں تم پر کوئی نگراں نہیں ہوں۔