بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 84
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَۙ﴿84﴾
- وَاور
- وَهَبْنَابخشا ہم نے
- لَهٗٓان کو
- اِسْحٰقَاسحق
- وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
- كُلًّاسب کو
- هَدَيْنَاہدایت دی ہم نے
- وَنُوْحًااور نوح
- هَدَيْنَاہم نے ہدایت دی
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَاور
- مِنْسے
- ذُرِّيَّتِهٖان کی اولاد
- دَاوٗدَداود
- وَسُلَيْمٰنَاور سلیمان
- وَاَيُّوْبَاور ایوب
- وَيُوْسُفَاور یوسف
- وَمُوْسٰياور موسیٰ
- وَهٰرُوْنَاور ہارون
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
- الْمُحْسِنِيْنَنیک کام کرنے والے
لغات القرآن : آیت نمبر 84 تا 88 :
وھبنا (ہم نے عطا کیا) نجری (ہم بدلہ دیتے ہیں) فضلنا ( ہم نے بڑائی دی) اجتبیان ( ہم نے منتخب کرلیا۔ چن لیا) حبط ( ضائع ہوگیا)
تشریح : آیت نمبر 84 تا 88 :
حضرت ابراہیم ؐ نے اللہ کے بھروسے دل کے اطمینان سے مسلح ہو کر شرک کی طاقتوں کے خلاف توحید کا پرچم لے کر جس محنت ‘ قربانی اور بےخوفی کا مظاہرہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے دوسرے انعامات کے علاوہ انہیں پیغمبروں کا جدا مجد بنادیا۔ یہاں پر جن سترہ پیغمبروں کے نا لئے گئے ہیں ان میں ایک حضرت نوح (علیہ السلام) خود حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے جد امجد تھے۔ پیغمبر ہونا ‘ پیغمبر کا باپ دادا وغیرہ ہونا ‘ پیغمبر کا بیٹا (بیٹی) پوتا (پوتی) نواسا ( نواسی) ‘ بھانجا ( بھانجی) بھتیجا (بھتیجی) بھائی (بہن) وغیرہ ہونا بڑی نعمت ہے بشر طی کہ وہ خودراہ ہدایت پر ہوں۔ اسی لئے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اتنی تعظیم اور تکریم ہر قوم میں پائی جاتی ہے خواہ وہ یہودی ہوں ‘ عیسائی ہوں یا مسلمان ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرمادیا کہ عام انسان تو الگ رہے گار کہیں پیغمبروں میں سے (نعوذ باللہ) کسی نے ذرہ برابر بھی شرک کیا ہوتا تو ان کے نیک کاموں کا اجر ملیا میٹ ہوجاتا۔ اس سے ظاہر ہوا کہ مشرک ہزار نیک کام بھی کرے اسے اجر نہیں ملے گا ہاں مشرک کے برے کاموں کی سزا اس کو ضرور مل کر رہے گی۔