Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 188

  1. قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَیْبَ لَا سْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ١ۛۖۚ وَ مَا مَسَّنِیَ السُّوْٓءُ١ۛۚ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿188﴾

    1. قُلْکہ دیں
    2. لَّآ اَمْلِكُمیں مالک نہیں
    3. لِنَفْسِيْاپنی ذات کے لیے
    4. نَفْعًانفع
    5. وَّاور
    6. لَانہ
    7. ضَرًّانقصان
    8. اِلَّامگر
    9. مَاجو
    10. شَآءَ اللّٰهُچاہے اللہ
    11. وَلَوْاور اگر
    12. كُنْتُمیں ہوتا
    13. اَعْلَمُجانتا
    14. الْغَيْبَغیب
    15. لَاسْتَكْثَرْتُمیں البتہ جمع کرلیتا
    16. مِنَسے
    17. الْخَيْربہت بھلائی
    18. وَمَا مَسَّنِيَاور نہ پہنچتی مجھے
    19. السُّوْٓءُکوئی برائی
    20. اِنْبس۔ فقط
    21. اَنَامیں
    22. اِلَّامگر (صرف)
    23. نَذِيْرٌڈرانے والا
    24. وَّبَشِيْرٌاور خوشخبری سنانے والا
    25. لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
    26. يُّؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
Translation · Baseerat-e-Quran
آپ کہہ دیجئے کہ میں تو اپنی جان کے نفع اور نقصان کا بھی مالک نہیں ہوں سوائے اس کے جو اللہ چاہے۔ اور اگر میں غیب کا علم رکھتا تو میں بہت سی بھلائیاں سمیٹ لیتا اور مجھے کوئی تکلیف ہی پہنچتی۔ میں تو صرف ڈرانے والا اور ایسے لوگوں کو خوشخبری سنانے والا ہوں جو اس پر ایمان لاتے ہیں۔