بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 86
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ وَ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ﴿86﴾
- وَلَا تَقْعُدُوْااور نہ بیٹھو
- بِكُلِّہر
- صِرَاطٍراستہ
- تُوْعِدُوْنَتم ڈراؤ
- وَتَصُدُّوْنَاور تم روکو
- عَنْسے
- سَبِيْلِراستہ
- اللّٰهِاللہ
- مَنْجو
- اٰمَنَایمان لایا
- بِهٖاس پر
- وَتَبْغُوْنَهَااور ڈھونڈو اس میں
- عِوَجًاکجی
- وَاذْكُرُوْٓااور یاد کرلو
- اِذْجب
- كُنْتُمْتم تھے
- قَلِيْلًاتھوڑے
- فَكَثَّرَكُمْتو اس نے تمہیں بڑھا دیا
- وَانْظُرُوْااور دیکھو
- كَيْفَکیسا
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور تم ہر راستے پر (رہزن بن کر) نہ بیٹھو تاکہ تم لوگوں کو ڈراؤ۔ اور ہر اس شخص کو جو ایمان لے آیا ہے اسے اللہ کے راستے سے نہ روکو ! اور تم (اس راستہ میں) عیب تلاش نہ کرو۔ تم یاد کرو جب تم بہت تھوڑے سے تھے پھر اس نے تمہاری تعداد کو بڑھادیا ۔ اور فساد مچانے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے اس پر غور کرو۔