بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 26
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَ اَیَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿26﴾
- وَاذْكُرُوْٓااور یاد کرو
- اِذْجب
- اَنْتُمْتم
- قَلِيْلٌتھوڑے
- مُّسْتَضْعَفُوْنَضعیف (کمزور) سمجھے جاتے تھے
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- تَخَافُوْنَتم ڈرتے تھے
- اَنْکہ
- يَّتَخَطَّفَكُمُاچک لے جائیں تمہیں
- النَّاسُلوگ
- فَاٰوٰىكُمْپس ٹھکانہ دیا اس نے تمہیں
- وَاَيَّدَكُمْاور تمہیں قوت دی
- بِنَصْرِهٖاپنی مدد سے
- وَرَزَقَكُمْاور تمہیں رزق دیا
- مِّنَسے
- الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَشکر گزار ہوجاؤ
Translation · Baseerat-e-Quran
یاد کرو جب تم زمین میں بہت تھوڑے تھے اور تمہیں اس بات کا ڈر لگا رہتا تھا کہ تمہیں لوگ اچک کر نہ لے جائیں۔ پھر اس نے تمہیں ٹھکانا دیا اور تمہیں اپنی مدد سے قوت دی اور تمہیں حلال و پاکیزہ رزق عطا فرمایا تاکہ تم شکر ادا کرو۔