بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 16
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لَا رَسُوْلِهٖ وَ لَا الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیْجَةً١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿16﴾
- اَمْ حَسِبْتُمْکیا تم گمان کرتے ہو
- اَنْکہ
- تُتْرَكُوْاتم چھوڑ دئیے جاؤگے
- وَلَمَّااور ابھی نہیں
- يَعْلَمِ اللّٰهُمعلوم کیا اللہ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- جٰهَدُوْاانہوں نے جہاد کیا
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَلَمْ يَتَّخِذُوْااور انہوں نے نہیں بنایا
- مِنْ دُوْنِسوا
- اللّٰهِاللہ
- وَاور
- لَا رَسُوْلِهٖنہ اس کا رسول
- وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَاور نہ مومن (جمع)
- وَلِيْجَةًراز دار
- وَاللّٰهُاور اللہ
- خَبِيْرٌباخبر
- بِمَا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم کرتے ہو
Translation · Baseerat-e-Quran
کیا تم یہ سمجھ بیٹھے کہ یوں ہی چھوڑ دئیے جائو گے حالانکہ ابھی تو اللہ نے ان کو جانچا ہی نہیں جو تم میں سے جہاد کرنے والے ہیں۔
اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور مومنوں کے سوا کسی کو اپنا جگری (راز دار) دوست نہ بنائو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کی پوری طرح خبر رکھتا ہے