Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 37

  1. اِنَّمَا النَّسِیْٓءُ زِیَادَةٌ فِی الْكُفْرِ یُضَلُّ بِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُحِلُّوْنَهٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوْنَهٗ عَامًا لِّیُوَاطِئُوْا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَیُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ١ؕ زُیِّنَ لَهُمْ سُوْٓءُ اَعْمَالِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ۠ع﴿37﴾

    1. اِنَّمَایہ جو
    2. النَّسِيْٓءُمہینے کا ہٹا دینا
    3. زِيَادَةٌاضافہ
    4. فِي الْكُفْرِکفر میں
    5. يُضَلُّگمراہ ہوتے ہیں
    6. بِهِاس میں
    7. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
    8. يُحِلُّوْنَهٗوہ اس کو حلال کرتے ہیں
    9. عَامًاایک سال
    10. وَّيُحَرِّمُوْنَهٗاور اسے حرام کرلیتے ہیں
    11. عَامًاایک سال
    12. لِّيُوَاطِئُوْاتاکہ وہ پوری کرلیں
    13. عِدَّةَگنتی
    14. مَاجو
    15. حَرَّمَحرام کیا
    16. اللّٰهُاللہ
    17. فَيُحِلُّوْاتو وہ حلال کرتے ہیں
    18. مَا حَرَّمَجو حرام کیا
    19. اللّٰهُاللہ
    20. زُيِّنَمزین کردئیے گئے
    21. لَهُمْانہیں
    22. سُوْٓءُبرے
    23. اَعْمَالِهِمْان کے اعمال
    24. وَاللّٰهُاور اللہ
    25. لَا يَهْدِيہدایت نہیں دیتا
    26. الْقَوْمَقوم
    27. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Baseerat-e-Quran
نسی (مہینوں کا آگے پیچھے کرنا) کفر میں ایک اضافہ ہے جس سے یہ کافر گمراہی میں مبتلا ہوتے ہیں وہ کسی سال کسی حرام مہینے کو حلال کرلیتے ہیں اور کسی سال اس کو حرام کردیتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ نے جو مہینے حرام کئے ہیں وہ اس کی گنتی کو پورا کرلیں اور اللہ کا حرام کیا ہوا بھی حلال کرلیں۔ ان کے برے اعمال ان کی نظروں میں خوبصورت بنا دیئے گئے ہیں اور اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو کفر کرتے ہیں۔