IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 98. Al-Bayyina · Ayah 1

  1. لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ﴿1﴾

    1. لَمْ يَكُنِنہ تھے
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ جو کفر کیا
    3. مِنْسے
    4. اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب
    5. وَالْمُشْرِكِيْنَاور مشرکین
    6. مُنْفَكِّيْنَباز آنے والے
    7. حَتّٰىیہاں تک کہ
    8. تَاْتِيَهُمُآئے ان کے پاس
    9. الْبَيِّنَةُکھلی دلیل
Translation · Baseerat-e-Quran
اہل کتاب کافر اور مشرک اس وقت تک بازآنے والے نہ تھے جب تک کھلی دلیل نہ آجاتی
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن۔

لم یکن۔ نہیں ہے۔ منفکین۔ باز آنے والے۔ البینۃ۔ صاف اور کھلی باتیں۔ مطھرۃ۔ پاکیزہ۔ صاف ستھرا۔ کتب قیمۃ۔ لکھی ہوئی مضبوط کتابیں۔ ما تفرق۔ الگ الگ نہ ہوئے۔ امروا۔ حکم دیا گی ا ہے۔ مخلصین۔ خالص کرنے والے۔ حنفائ۔ سب سے منہ موڑنے والے ( ایک اللہ کے ہوجانے والے) ۔ شر البریۃ۔ بدترین مخلوق۔ خیر البریۃ۔ بہترین مخلوق۔ ؓ اللہ خوش ہوگیا۔ خشی۔ جو ڈرا۔

تشریح : قرآن کریم میں اہل کتاب ان لوگوں کو کہا گیا ہے جن کے پاس گذشتہ رسول کوئی کتاب لے کر آئے۔ بعد میں آنے والوں نے اپنے بعض دنیاوی مقاصد کے لئے ان میں بتدیلیاں کرلیں وہ ان کو اللہ کی کتاب ماننے کے باوجود شرک بھی کرتے تھے۔ اللہ نے ان کو یہود، نصاری اور اہل کتاب فرمایا لیکن ان کو مشرک نہیں فرمایا یعنی یہ ان بگڑے ہوئے مسلمانوں کی طرح کے لوگ ہیں جو اللہ کی کتاب کو ماننے کے باوجود توحید کے ساتھ شرک میں بھی مبتلا رہتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

مشرک وہ لوگ ہیں جو کسی آسمانی کتاب یا کسی رسول کو نہیں مانتے اور توحید سے انکار کرکے غیر اللہ کی عبادت و بندگی کو مذہب کا نام دیتے ہیں۔ چونکہ اہل کتاب کو ان کی کتابوں سے معلوم تھا کہ ایک ایسے نبی اور رسول آنے والے ہیں جن کے آنے کی خوش خبری تمام پیغمبر دیتے آئے ہیں۔ جب وہ آئیں گے تو ساری قوموں اور مذہبوں پر چھا جائیں گے۔ یہودیوں کو یہ غلط فہمی تھی کہ وہ آخری نبی ان ہی میں سے آئیں گے چناچہ جب بھی اہل کتاب اور مشرکین میں کسی بات پر جھگڑا ہوتا تو یہودی مشرکین سے کہا کرتے تھے کہ تم ہمیں جتنا ستانا اہتے ہو ستا لو جب وہ آخری نبی آئیں گے تو ہم ان کے سات مل کر فتح و نصرت حاصل کریں گے اور ظلم و ستم کا گن گن کر بدلہ لیں گے۔ جب اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کو نہایت واضح دلیل کے ساتھ اور کود ان کی ذات و کھلی ہوئی دلیل نا کر بھٹکے ہوئے لوگوں کی اصلاح کے لئے بھیجا تو یہودی اور نصاری مختلف نشانیوں سے نبی کریم ﷺ کی شان نبوت و رسالت کو پہنچا چکے تھے مگر اس ضد میں انکار کر بیٹھے کہ وہ آخری نبی ان ہی میں سے آئین گے چناچہ جب بھی اہل کتاب اور مشرکین میں کسی بات پر جھگڑا ہوتا تو یہودی مشرکین سے کہا کرتے تھے کہ تم ہمیں جتنا ستانا چاہتے ہو ستا لو جب وہ آخری نبی آئیں گے تو ہم ان کے ساتھ مل کر فتح و نصرت حاصل کریں گے اور ظلم و ستم کا گن گن کر بدلہ لیں گے۔ جب اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کو نہایت واضح دلیل کے ساتھ اور خود ان کی ذات کو کھلی ہوئی دلیل بنا کر بھٹکے ہوئے لوگوں کی اصلاح کے لئے بھیجا تو یہودی اور نصاری مختلف نشانیوں سے نبی کریم ﷺ کی شان نبوت و رسالت کو پہچان چکے تھے مگر اس ضد میں انکار کر بیٹھے کہ وہ آخری نبی ہماری قوم میں سے کیوں نہ آئے۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ یہ اہل کتاب پہلے سے تو فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اس نبی کے ساتھ مل کر ہم ہر طرح کی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ یہ اہل کتاب ان کے آنے کے بعد پہنچان بھی گئے ہیں لیکن محض ضد بندی میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو نبی اور رسول ماننے سے انکار کررہے ہیں۔ ان اہل کتاب میں سے کوئی ان کو مان رہا ہے اور کوئی ان کی نبوت و رسالت کا انکار کرر ہا ہے۔ اس پس منظر میں سورة البینہ کی آیات کا مفہوم ملاحظہ کیجئے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کفار اہل کتاب اور مشرکین اس وقت تک اپنی حرکتوں سے باز آنے والے نہیں تھے جب تک ان کے پاس کوئی واضح اور روشن دلیل نہ آجائے۔ اب وہ واضح دلیل اللہ کے رسول (حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں جو آچکے ہیں وہ رآن کریم جس میں تمام پاک صحیفے موجود ہیں وہ ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتے ہیں جس میں درست اور مضبوط مضامین موجود ہیں۔ جب وہ واضح اور روشن دلیل یعنی اللہ کے نبی و رسول آگئے ہیں تو اہل کتاب پہنچاننے کے باوجود خود ہی شدید اختلافات کا شکار ہوئگے ہیں حالانکہ ان کی کتابوں میں اور قرآن کریم میں بات کا حکم دیا گی ا ہے کہ وہ یکسو ہو کر اطاعت کے اعتقاد کے ساتھ صرف ایک اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کریں، نماز قائم کریں، زکوٰۃ ادا کرتے رہیں۔

اللہ تعالیی نے فرمایا کہ یہی وہ درست اور صحیح طریقہ ہے جس میں سب کی نجات کا سامان ہے۔ اگر وہ اہل کتاب اور مشرکین اپنے انکار پر جمے رہے یعنی انہوں نے حضرت محمد مصطفیٰ ْ کو اللہ کا آخری نبی اور رسول نہ مانا، ان کی لائی ہوئی شریعت اور کتاب پر وہ ایمان ن لائے تو ان کا بھیانک انجام ہوگا کہ وہ جہنم کی اس آگ کا ایندھن بن جائیں گے جس سے کبھی چھٹکارا نہ ملے گا اور وہ بدترین مخلوق بن کر رہ جائیں گے لیکن اگر وہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور قرآن کریم پر ایمان لائے اور عمل صالح کی پابندی کرتے رہے تو نہ صرف ان کا شمار کائنات کی بہترین مخلوق میں ہوگا بلکہ وہ اپنے پروردگار کے ہاں ایسے دائمی باغات میں ہوں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بلکہ جو لوگ اللہ کے خوف اور ڈر سے زندگی بسر کرتے رہے ہوں گے ان تمام اہل ایمان اور اللہ کا خوف رکھنے والوں کو سب سے بڑی نعمت اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوگی۔

حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ جنت والوں سے یا اھل الجنۃ ( اے جنت والو ! ) کہہ کر خطاب فرمائیں گے تو اہل جنت عرض کریں گے ” اے ہمارے رب ہم حاض رہیں اطاعت کے لئے تیار ہیں بیشک ہر ایک بھلائی آپ کے ہاتھ میں ہے “۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تم راضی اور خوش ہو ؟ عرض کریں گے الٰہی ! (جنت کی نعمتوں کے باوجود بھی) کیا ہم اب بھی راضی نہ ہوں گے۔ آپ نے ہمیں وہ سب کچھ عطا فرمادیا جو کسی مخلوق کو نہیں ملا۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا میں تمہیں اس سے افضل اور بہتر نعمت نہ دوں ؟ پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں نے اپنی رضا تم پر نازل کردی اب میں تم سے کبھی ناراض نہ ہوں گا۔ (اور میری رضا تمہیں ہمیشہ حاصل رہے گی) ۔ (بخاری و مسلم) ۔