تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 25
Tafseerوَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا﴿25﴾
- وَلَبِثُوْااور وہ رہے
- فِيْمیں
- كَهْفِهِمْاپنا غار
- ثَلٰثَ مِائَةٍتین سو
- سِنِيْنَسال
- وَاور
- ازْدَادُوْااور ان کے اوپر
- تِسْعًانو
Translation · Bayan-ul-Quran
اور وہ رہے اپنی غار میں تین سو برس اور اس کے اوپر نو برس
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 25 وَلَبِثُوْا فِيْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِيْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا
یعنی غار میں ان کے سونے کی مدت شمسی کیلنڈر میں تین سو سال جبکہ قمری کیلنڈر کے مطابق تین سو نو سال بنتی ہے۔