تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 47

Tafseer
  1. وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً١ۙ وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًاۚ﴿47﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. نُسَيِّرُہم چلائیں گے
    3. الْجِبَالَپہار
    4. وَتَرَىاور تو دیکھے گا
    5. الْاَرْضَزمین
    6. بَارِزَةًکھلی ہوئی (صاف میدن)
    7. وَّحَشَرْنٰهُمْاور ہم انہیں جمع کرلیں گے
    8. فَلَمْ نُغَادِرْپھر نہ چھوڑیں گے ہم
    9. مِنْهُمْان سے
    10. اَحَدًاکس کو
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جس دن ہم چلائیں گے پہاڑوں کو اور تم دیکھو گے زمین کو صاف چٹیل اور ہم سب کو جمع کرلیں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 47 وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً اب قیامت کا نقشہ کھینچا جا رہا ہے کہ اس دن پہاڑ اپنی جگہ چھوڑدیں گے زمین کے تمام نشیب و فراز ختم ہوجائیں گے اور پورا کرۂ ارض ایک صاف چٹیل میدان کی شکل اختیار کرلے گا۔ وَّحَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا حضرت آدم سے لے کر آخری انسان تک پیدا ہونے والے نوع انسانی کے تمام افراد کو اس دن اکٹھا کرلیا جائے گا۔