تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 52
Tafseerوَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا﴿52﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَقُوْلُوہ فرمائے گا
- نَادُوْابلاؤ
- شُرَكَآءِيَمیرے شریک (جمع)
- الَّذِيْنَاور وہ جنہیں
- زَعَمْتُمْتم نے گمان کیا
- فَدَعَوْهُمْپس وہ انہیں پکاریں گے
- فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْاتو وہ جواب نہ دیں گے
- لَهُمْانہیں
- وَجَعَلْنَااور ہم بنادیں گے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- مَّوْبِقًاہلاکت کی جگہ
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جس دن وہ کہے گا کہ پکارو میرے ان شریکوں کو جن کا تمہیں زعم تھا تو وہ انہیں پکاریں گے مگر وہ انہیں کوئی جواب نہیں دیں گے اور ہم ان کے درمیان ہلاکت (کی گھاٹی) حائل کردیں گے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَّوْبِقًا
یہ شریک ٹھہرائی جانے والی شخصیات چاہے انبیاء ہوں اولیاء اللہ ہوں یا فرشتے روز قیامت ان کے اور انہیں شریک ماننے والوں کے درمیان ہلاکت خیز خلیج حائل کردی جائے گی تاکہ انہیں معلوم ہوجائے کہ وہ ان کی مدد کو نہیں آسکتے۔