تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 68

Tafseer
  1. وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا﴿68﴾

    1. وَكَيْفَاور کیسے
    2. تَصْبِرُتو صبر کرے گا
    3. عَلٰياس پر
    4. مَاجو
    5. لَمْ تُحِطْ بِهٖتونے احاطہ نہیں کیا اس کا
    6. خُبْرًاواقفیت سے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور آپ کیسے صبر کریں گے اس چیز پر جس کی آپ کو پوری پوری خبر نہیں
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 68 وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلٰي مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا میرے ساتھ رہ کر آپ کو میرے کام بڑے عجیب لگیں گے اور آپ صبر نہیں کر پائیں گے کیونکہ ان کاموں کی حقیقی غرض وغایت کے بارے میں آپ کو پوری طرح آگاہی حاصل نہیں ہوگی۔ جو باتیں آپ کے دائرۂ علم سے باہر ہوں گی ان پر آپ کیسے صبر کر پائیں گے !
Bayan-ul-Quran - 18 : 68