تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 77
Tafseerفَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ اِ۟سْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗ١ؕ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا﴿77﴾
- فَانْطَلَقَاپھر وہ دونوں چلے
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَآ اَتَيَآجب وہ دونوں آئے
- اَهْلَ قَرْيَةِایک گاؤں والوں کے پاس
- اسْتَطْعَمَآدونوں نے کھانا مانگا
- اَهْلَهَااس کے باشندے
- فَاَبَوْا اَنْتو انہوں نے انکار کردیا کہ
- يُّضَيِّفُوْهُمَاوہ ان کی ضیافت کریں
- فَوَجَدَاپھر انہوں نے پائی (دیکھی)
- فِيْهَا جِدَارًااس میں (وہاں) ایک دیوار
- يُّرِيْدُوہ چاہتی تھی
- اَنْ يَّنْقَضَّکہ وہ گرپڑے
- فَاَقَامَهٗتو اس نے اسے سیدھا کردیا
- قَالَاس نے کہا
- لَوْ شِئْتَاگر تم چاہتے
- لَتَّخَذْتَلے لیتے
- عَلَيْهِاس پر
- اَجْرًااجرت
Translation · Bayan-ul-Quran
پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب پہنچے ایک بستی کے لوگوں کے پاس تو انہوں نے کھانا مانگا بستی والوں سے تو انہوں نے انکار کردیا ان دونوں کی مہمان نوازی سے تو ان دونوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی تو اس (خضر) نے اسے سیدھا کردیا موسیٰ نے کہا : اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 77 فَانْطَلَقَا ۪حَتّٰٓي اِذَآ اَتَيَآ اَهْلَ قَرْيَـةِۨ اسْـتَطْعَمَآ اَهْلَهَا
کہ ہم مسافر ہیں بھوکے ہیں ہمیں کھانا چاہیے۔
فَاَبَوْا اَنْ يُّضَيِّفُوْهُمَا
اس بستی کے باشندے کچھ ایسے کٹھور دل تھے کہ پوری بستی میں سے کسی ایک شخص نے بھی انہیں کھانا کھلانے کی حامی نہ بھری۔
قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ اَجْرًا
یہ ایسے ناہنجار لوگ ہیں کہ انہوں نے ہمیں کھانا تک کھلانے سے انکار کردیا تھا اور آپ نے بغیر کسی معاوضے کے ان کی دیوار مرمت کردی ہے۔ بہتر ہوتا اگر آپ اس کام کی کچھ اجرت طلب کرتے اور اس کے عوض ہم کھانا ہی کھالیتے۔