تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 128
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ١۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴿128﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَاجْعَلْنَااور ہمیں بنادے
- مُسْلِمَيْنِفرمانبردار
- لَکَاپنا
- وَ ۔ مِنْاور۔ سے
- ذُرِّيَّتِنَاہماری اولاد
- أُمَّةًامت
- مُسْلِمَةًفرمانبردار
- لَکَاپنا
- وَاَرِنَااور ہمیں دکھا
- مَنَاسِکَنَاحج کے طریقے
- وَتُبْاور توبہ قبول فرما
- عَلَيْنَاہماری
- اِنَکَ اَنْتَبیشک تو
- التَّوَّابُتوبہ قبول کرنے والا
- الرَّحِيمُرحم کرنے والا
آیت 128 رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ
نوٹ کیجیے ‘ یہ دعا ابراہیم علیہ السلام کر رہے ہیں۔ تو میں اور آپ اگر اپنے بارے میں مطمئن ہوجائیں کہ میری موت لازماً حق پر ہوگی ‘ اسلام پر ہوگی تو یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ چناچہ ڈرتے رہنا چاہیے اور اللہ کی پناہ طلب کرتے رہنا چاہیے۔
وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ ۔
وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا
اے پروردگار ! تیرا یہ گھر تو ہم نے بنا دیا ‘ اب اس کی زیارت سے متعلق جو رسومات ہیں ‘ جو مناسک حج ہیں وہ ہمیں سکھا دے۔
وَتُبْ عَلَیْنَاج ۔ ہم پر اپنی شفقت کی نظر فرما۔
اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّاب الرَّحِیْمُ