تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 132
وَ وَصّٰى بِهَاۤ اِبْرٰهٖمُ بَنِیْهِ وَ یَعْقُوْبُ١ؕ یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّیْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَؕ﴿132﴾
- وَوَصّٰیاور وصیت کی
- بِهَااس کی
- اِبْرَاهِيمُابراہیم
- بَنِيهِاپنے بیٹے
- وَيَعْقُوْبُاور یعقوب
- يٰبَنِيَّاے میرے بیٹو
- اِنَّ اللہبیشک اللہ
- اصْطَفَیچن لیا
- لَكُمُتمہارے لئے
- الدِّينَدین
- فَلَاپس نہ
- تَمُوْتُنَّمرناہرگز
- اِلَّا وَاَنْتُمْمگر تم
- مُسْلِمُوْنَمسلمان
آیت 132 وَوَصّٰی بِہَآ اِبْرٰہٖمُ بَنِیْہِ وَیَعْقُوْبُ ط
آگے وہ نصیحت بیان ہو رہی ہے :
یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی لَکُمُ الدِّیْنَ فَلاَ تَمُوتُنَّ الاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
دیکھنا تمہیں موت نہ آنے پائے ‘ مگر فرماں برداری کی حالت میں ! یہی بات سورة آل عمران میں مسلمانوں سے خطاب کر کے فرمائی گئی : یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلاَ تَمُوْتُنَّ الاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ اس کے تقویٰ کا حق ہے اور تم کو موت نہ آئے ‘ مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔ اور فرمایا : اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلاَمُ آیت 19 یقیناً دین تو اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے۔ مزید فرمایا : وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ج آیت 85 اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے تو اس سے وہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔