تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 157

  1. اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ١۫ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ﴿157﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. صَلَوٰتٌعنایتیں
    4. مِّنْسے
    5. رَّبِّهِمْان کا رب
    6. وَرَحْمَةٌاور رحمت
    7. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    8. ھُمُوہ
    9. الْمُهْتَدُوْنَہدایت یافتہ
Translation · Bayan-ul-Quran
یہی ہیں وہ لوگ کہ جن پر ان کے رب کی عنایتیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 157 اُولٰٓءِکَ عَلَیْہِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ قف

ان پر ہر وقت اللہ کی عنایتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے اور رحمت کی بارش ہوتی رہتی ہے۔

وَاُولٰٓءِکَ ہُمُ الْمُہْتَدُوْنَ

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے واقعتا ہدایت کو اختیار کیا ہے۔ اور جو ایسے مرحلے پر ٹھٹک کر کھڑے رہ جائیں ‘ پیچھے ہٹ کر بیٹھ جائیں ‘ پیٹھ موڑ لیں تو گویا وہ ہدایت سے تہی دامن ہیں۔