تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 188

  1. وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوْا بِهَاۤ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ع﴿188﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَاْكُلُوْٓاکھاؤ
    3. اَمْوَالَكُمْاپنے مال
    4. بَيْنَكُمْآپس میں
    5. بالْبَاطِلِناحق
    6. وَتُدْلُوْااور (نہ) پہنچاؤ
    7. بِهَآاس سے
    8. اِلَى الْحُكَّامِحاکموں تک
    9. لِتَاْكُلُوْاتاکہ تم کھاؤ
    10. فَرِيْقًاکوئی حصہ
    11. مِّنْسے
    12. اَمْوَالِمال
    13. النَّاسِلوگ
    14. بِالْاِثْمِگناہ سے
    15. وَاَنْتُمْاور تم
    16. تَعْلَمُوْنَجانتے ہو
Translation · Bayan-ul-Quran
اور تم اپنے مال آپس میں باطل طریقوں سے ہڑپ نہ کرو اور اس کو ذریعہ نہ بناؤ حکامّ تک پہنچنے کا تاکہ تم لوگوں کے مال کا کچھ حصہّ ہڑپ کرسکو گناہ کے ساتھ اور تم اس کو جانتے بوجھتے کر رہے ہو۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

فرمایا :

آیت 188 وَلاَ تَاْکُلُوْٓا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بالْبَاطِلِ وَتُدْلُوْا بِہَآ اِلَی الْحُکَّامِ لِتَاْکُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَال النَّاس بالْاِثْمِ

وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

یہ تقویٰ کے لیے معیار اور کسوٹی ہے۔ جو شخص اکل حلال پر قانع ہوگیا اور حرام خوری سے بچ گیا وہ متقی ہے۔ ورنہ نمازوں اور روزوں کے انبار کے ساتھ ساتھ جو شخص حرام خوری کی روش اختیار کیے ہوئے ہے وہ متقی نہیں ہے۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ لوگوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ احکام کی آیات کے درمیان یہ آیت کیونکر آئی ہے۔ اس سے پہلے روزے کے احکام آئے ہیں ‘ آگے حج کے احکام آ رہے ہیں ‘ پھر قتال کے احکام آئیں گے۔ ان کے درمیان میں اس آیت کی کیا حکمت ہے ؟ واقعہ یہ ہے کہ جیسے روزے کی حکمت کا نقطۂعروج یہ ہے کہ روح انسانی میں تقرّب الی اللہ کی طلب پیدا ہوجائے اسی طرح احکام صوم کا نقطۂعروج اکل حلال ہے۔

Bayan-ul-Quran - Al-Baqara 2:188