تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 190
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ﴿190﴾
- وَقَاتِلُوْااور تم لڑو
- فِيْمیں
- سَبِيْلِراستہ
- اللّٰهِاللہ
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- يُقَاتِلُوْنَكُمْتم سے لڑتے ہیں
- وَلَا تَعْتَدُوْااور زیادتی نہ کرو
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- لَا يُحِبُّنہیں پسند کرتا
- الْمُعْتَدِيْنَزیادتی کرنے والے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور قتال کرو اللہ کی راہ میں ان سے جو تم سے قتال کر رہے ہیں لیکن حد سے تجاوز نہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 190 وَقَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَکُمْ
لیجیے قتال کا حکم آگیا۔ سورة البقرۃ کے نصف ثانی کے مضامین کی جو چار لڑیاں میں نے گنوائی تھیں یعنی عبادات ‘ معاملات ‘ انفاق اور قتال یہ ان میں سے چوتھی لڑی ہے۔ فرمایا کہ اللہ کی راہ میں ان سے قتال کرو جو تم سے قتال کر رہے ہیں۔