تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 201

  1. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿201﴾

    1. وَمِنْهُمْاور ان سے
    2. مَّنْجو
    3. يَّقُوْلُکہتا ہے
    4. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    5. اٰتِنَاہمیں دے
    6. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    7. حَسَنَةًبھلائی
    8. وَّفِي الْاٰخِرَةِاور آخرت میں
    9. حَسَنَةًبھلائی
    10. وَّقِنَااور ہمیں بچا
    11. عَذَابَعذاب
    12. النَّارِآگ (دوزخ)
Translation · Bayan-ul-Quran
اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں پروردگار ! ہمیں اس دنیا میں بھی خیر عطا فرما اور آخرت میں بھی خیر عطا فرما اور ہمیں بچا لے آگ کے عذاب سے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 201 وَمِنْہُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَاب النَّارِ

یہی وہ دعا ہے جو طواف کے ہر چکر میں رکن یمانی سے حجرِ اسود کے درمیان چلتے ہوئے مانگی جاتی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا خیر ایمان اور ہدایت ہے۔ دنیا کا کوئی خیر خیر نہیں ہے جب تک کہ اس کے ساتھ ہدایت اور ایمان نہ ہو۔ چناچہ سب سے پہلے انسان ہدایت ‘ ایمان اور استقامت طلب کرے ‘ پھر اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دنیا میں کشادگی اور رزق میں کشائش کی دعا بھی کرے تو یہ بات پسندیدہ ہے۔