تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 205

  1. وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ﴿205﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. تَوَلّٰىوہ لوٹے
    3. سَعٰىدوڑتا پھرے
    4. فِيمیں
    5. الْاَرْضِزمین
    6. لِيُفْسِدَتاکہ فساد کرے
    7. فِيْهَااس میں
    8. وَيُهْلِكَاور تباہ کرے
    9. الْحَرْثَکھیتی
    10. وَاور
    11. النَّسْلَنسل
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. لَا يُحِبُّناپسند کرتا ہے
    14. الْفَسَادَفساد
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جب وہ پیٹھ پھیر کرجاتا ہے تو زمین میں بھاگ دوڑ کرتا ہے تاکہ اس میں فساد مچائے اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرے اور اللہ تعالیٰ کو فساد بالکل پسند نہیں ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 205 وَاِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْہَا وَیُہْلِکَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ ط

یہ لوگ جب آپ ﷺ کے پاس سے ہٹتے ہیں تو ان کی ساری بھاگ دوڑ اس لیے ہوتی ہے کہ زمین میں فساد مچائیں اور لوگوں کی کھیتیاں اور جانیں تباہ و برباد کریں۔