تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 231

  1. وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا١٘ وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿231﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    3. النِّسَآءَعورتیں
    4. فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
    5. اَجَلَھُنَّاپنی عدت
    6. فَاَمْسِكُوْھُنَّتو روکو ان کو
    7. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    8. اَوْیا
    9. سَرِّحُوْھُنَّرخصت کردو
    10. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    11. وَلَا تُمْسِكُوْھُنَّتم نہ روکو انہیں
    12. ضِرَارًانقصان
    13. لِّتَعْتَدُوْاتاکہ تم زیادتی کرو
    14. وَمَنْاور جو
    15. يَّفْعَلْکرے گا
    16. ذٰلِكَیہ
    17. فَقَدْظَلَمَتو بیشک اس نے ظلم کیا
    18. نَفْسَهٗاپنی جان
    19. وَلَااور نہ
    20. تَتَّخِذُوْٓاٹھہراؤ
    21. اٰيٰتِاحکام
    22. اللّٰهِاللہ
    23. ھُزُوًامذاق
    24. وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
    25. نِعْمَتَنعمت
    26. اللّٰهِاللہ
    27. عَلَيْكُمْتم پر
    28. وَمَآاور جو
    29. اَنْزَلَاس نے اتارا
    30. عَلَيْكُمْتم پر
    31. مِّنَسے
    32. الْكِتٰبِکتاب
    33. وَالْحِكْمَةِاور حکمت
    34. يَعِظُكُمْوہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
    35. بِهٖاس سے
    36. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    37. اللّٰهَاللہ
    38. وَاور
    39. اعْلَمُوْٓاجان لو
    40. اَنَّکہ
    41. اللّٰهَاللہ
    42. بِكُلِّہر
    43. شَيْءٍچیز
    44. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جب تم لوگ اپنی بیویوں کو طلاق دو اور پھر وہ اپنی عدتّ پوری کرلیں اور تم انہیں مت روکو نقصان پہنچانے کے ارادے سے کہ تم حدود سے تجاوز کرو اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا وہ اپنی ہی جان پر ظلم ڈھائے گا اور اللہ کی آیات کو مذاق نہ بنا لو اور یاد کرو اللہ کے جو انعامات تم پر ہوئے ہیں اور جو اس نے نازل فرمائی تم پر اپنی کتاب اور حکمت وہ اس کے ذریعے سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ کو ہرچیز کا حقیقی علم حاصل ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 231 وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ

فَاَمْسِکُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍص تو یا تو معروف طریقے سے انہیں روک لو یا اچھے انداز سے انہیں رخصت کر دو۔

وَلاَ تُمْسِکُوْہُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا ج۔

دیکھو ایسا مت کرو کہ تم انہیں تنگ کرنے کے لیے روک لو کہ میں اس کی ذرا اور خبر لے لوں ‘ اگر طلاق ہوجائے گی تو یہ آزاد ہوجائے گی۔ غصہ اتنا چڑھا ہوا ہے کہ ابھی بھی ٹھنڈا نہیں ہو رہا اور وہ اس لیے رجوع کر رہا ہے تاکہ عورت کو مزید پریشان کرے ‘ اسے اور تکلیفیں پہنچائے۔ اس طرح تو اس نے قانون کا مذاق اڑایا اور اللہ کی دی ہوئی اس اجازت کا ناجائز استعمال کیا۔

وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ ط وَلاَ تَتَّخِذُوْْٓا اٰیٰتِ اللّٰہِ ہُزُوًاز۔

ضروری ہے کہ احکام شریعت پر ان کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن حکیم میں خاص طور پر ازدواجی زندگی کے ضمن میں بار بار اللہ کے خوف اور تقویٰ کی تاکید کی گئی ہے۔ اگر تمہارے دل اس سے خالی ہوں گے تو تم اللہ کی شریعت کو کھیل تماشا بنا دو گے ‘ ٹھٹھا اور مذاق بنا دو گے۔

وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَمَآ اَنْزَلَ عَلَیْکُمْ مِّنَ الْکِتٰبِ وَالْحِکْمَۃِ یَعِظُکُمْ بِہٖ ط۔

اللہ تعالیٰ کی ایسی عظیم نعمتیں پانے کے بعد بھی اگر تم نے اس کی حدود کو توڑا اور اس کی شریعت کو مذاق بنایا تو پھر تمہیں اس کی گرفت سے ڈرنا چاہیے۔