تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 236

  1. لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً١ۖۚ وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ عَلَى الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗ١ۚ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ﴿236﴾

    1. لَاجُنَاحَنہیں گناہ
    2. عَلَيْكُمْتم پر
    3. اِنْاگر
    4. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    5. النِّسَآءَعورتیں
    6. مَالَمْجو نہ
    7. تَمَسُّوْھُنَّتم نے انہیں ہاتھ لگایا
    8. اَوْیا
    9. تَفْرِضُوْامقرر کیا
    10. لَھُنَّان کے لیے
    11. فَرِيْضَةًمہر
    12. وَّمَتِّعُوْھُنَّاور انہیں خرچ دو
    13. عَلَيپر
    14. الْمُوْسِعِخوش حال
    15. قَدَرُهٗاس کی حیثیت
    16. وَعَلَياور پر
    17. الْمُقْتِرِتنگدست
    18. قَدَرُهٗاس کی حیثیت
    19. مَتَاعًۢاخرچ
    20. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    21. حَقًّالازم
    22. عَلَيپر
    23. الْمُحْسِنِيْنَنیکو کار
Translation · Bayan-ul-Quran
تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم ایسی بیویوں کو طلاق دے دو جن کو نہ تو تم نے ابھی چھوا ہو اور نہ ان کے لیے مہر مقرر کیا ہو اور ان کو کچھ خرچ دو صاحب وسعت پر اپنی حیثیت کے مطابق ضروری ہے اور تنگ دست پر اپنی حیثیت کے مطابق جو خرچ کہ قاعدہ کے موافق ہے یہ حق ہے محسنین پر
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 236 لاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْہُنُّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَہُنَّ فَرِیْضَۃً ج۔

اگر کوئی شخص اپنی منکوحہ کو اس حال میں طلاق دینا چاہے کہ نہ تو اس کے ساتھ خلوت صحیحہ کی نوبت آئی ہو اور نہ ہی اس کے لیے مہر مقرر کیا گیا ہو تو وہ دے سکتا ہے۔

وَّمَتِّعُوْہُنَّ ج۔

اس صورت میں اگرچہ مہر کی ادائیگی لازم نہیں ہے ‘ لیکن مرد کو چاہیے کہ وہ اسے کچھ نہ کچھ مال و متاع دنیوی کپڑے وغیرہ دے دلا کر فارغ کرے۔

عَلَی الْمُوْسِعِ قَدَرُہٗ وَعَلَی الْمُقْتِرِ قَدَرُہٗ ج۔

جو وسعت والا ہے ‘ غنی ہے ‘ جس کو کشائش حاصل ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق ادا کرے اور جو تنگ دست ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق۔

مَتَاعًام بالْمَعْرُوْفِ ج۔

یہ ساز و سامان دنیا جو ہے یہ بھی بھلے انداز میں دیا جائے ‘ ایسا نہ ہو کہ جیسے خیرات دی جارہی ہو۔

حَقًّا عَلَی الْمُحْسِنِیْنَ ۔

نیکی کرنے والے ‘ بھلے لوگ یہ سمجھ لیں کہ یہ ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ ایک ذمہ داریّ ہے۔